سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ریڈیو پاکستان ٹورانٹو کے نمائندہ خصوصی اور ڈائریکٹر ٹورانٹو 360 ٹی وی محمد ارشد بھٹی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات بھی کی۔ یہاں ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک اور محمد اشرف بھٹی بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات، جامع شیخ الاسلام اور فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کاروں نے سندھ گمبٹ میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن، مچھر دانیاں، چارپائیاں، ترپالیں، برتن، پانی اور گھریلو ضروریات کا دیگر سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر MSM کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، صدر MSM سندھ علی قریشی، زوار حسین انقلابی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاربھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں سیلاب متاثرین میں فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویفلیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور حافظ وقار قادری نگران تنظیمات بلوچستان نے متاثرین سیلاب میں راشن، پینے کا صاف پانی اور ضروریات کی زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 39ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’ذکرِ حضرت یوسف علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے تونسہ شریف اور سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرینِ سیلاب میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر راشن تقسیم کرنے کے بعد انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے 4 اضلاع، سندھ اور جنوبی پنجاب کے تین تین اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سندھ کے ضلع کشمور میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے متاثرین سیلاب سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ درجنوں خاندانوں کو باقاعدہ رجسٹریشن کے عمل سے راشن دیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں 200 سے زائد امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی تحصیل روجھان، بخشو مارکیٹ اور سیلہ تانی مارکیٹ میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کیمپ میں زیادہ تر مریضوں میں گیسٹرو، جلدی امراض اور ملیریا کی تشخیص ہوئی۔ منہاج القرآن کا موبائل میڈیکل یونٹ بھی متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریضوں کو باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن وادی سون کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا گیا اور نائب ناظمِ اعلی انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک کے 200 سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن میں وادی سون بھی شامل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شعبہ تعلیم، صنعت، زراعت، مذہبی، سماجی، فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران، سول سروسز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین، منہاجینز اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین کو مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 3 ستمبر 2022 کو کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بیرون ممالک میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں خدمات دینے والے سکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکالرز کی مختلف پہلوؤں پر تیاری اور آگاہی کے لئے ایک ماہ کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے، جسں میں 14 سکالرز نے شرکت کی۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔
منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شمالی پنجاب کے مختلف شہروں لالیاں ضلع چنیوٹ، کوٹلہ ارب علی خاں ضلع گجرات، جھنگ، مریدکے، چیچہ وطنی ضلع ساہیوال، شاہکوٹ ننکانہ صاحب، پاکپتن، سیالکوٹ، گجرات، راہوالی ضلع گوجرانوالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی رہنماوں نے کیمپوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
نہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کا خصوصی اجلاس یکم ستمبر 2022 کو صدر منہاجینز ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ کو منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے زیرانتظام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کے لیے انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں روجھان، فاضل پور، راجن پور، داجل یارو کھوسہ، ڈیرہ غازی خان، چوٹی اور تونسہ شریف میں ایک مکمل موبائل ہسپتال (موبائل میڈیکل وین) معہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، لیب اور ادویات روانہ کر دی ہے۔ موبائل ہاسپتال متاثرین کا مکمل فری علاج کرے گا اور انہیں ادویات بھی مفت دی جائیں گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.