سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سینٹر میں دوسری سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، جس میں علامہ منہاج الدین قادری نے ’’فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا کھاجہ دونگ انچھن سٹی کے زیراہتمام ’’ذکر اہلیبیت و شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کھاجہ دونگ انچھن سٹی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کوریا کے رہنماوں، کارکنان اور محبان اہل بیت نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شان اہل بیت علیھم السلام بیان کی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 14 اگست 2022ء پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے، جن میں سیاسی و معاشی اور سیکورٹی کے بحران سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہ آج 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت پاکستان پر اپنا کرم فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 14 اگست 2022ء کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل وطن کو 75ویں یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا مملکتِ خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو کہ مسلمانان برصغیر کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجودمیں آیا، ہمیں اس ملک کی حفاظت کرنی ہے تاکہ پاکستان اپنی اصل منزل مقصودتک پہنچے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے وفد نے ہالینڈ جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور محترمہ باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بیش قدر نعمت ہے، ذات اور جماعت کے مفاد سے بالا ہو کر آزادی کی نعمت کی حفاظت کریں، انھوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا خواب اور قائد اعظمؒ کا تصورِ پاکستان مسلمانوں کے لیے ایک ایسی ریاست کا حصول اور قیام تھا جو حقیقی معنوں میں اِسلامی و فلاحی جمہوری ہو۔ مگر یہ خواب آج بھی تشنہ تعبیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سابق نائب ناظم اعلی پنجاب راجہ ساجد محمود انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی اور سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 محرم الحرام شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی شہادت کرۂ ارض کا المناک اور اندوہناک سانحہ ہے جسے انسانیت تاقیامت کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ پیغام کربلا یہ ہے کہ حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شب عاشور ’’پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا واقعہ کربلا بیداریِ شعور کی داستانِ مسلسل ہے، امام عالی مقام نے جان کا نذرانہ پیش کر کے انسانیت کو سچ کے ساتھ جینے کا شعور دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’فکر حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس خیرے والا احمد پور سیال ضلع جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’عظمت و شان اہل بیت‘‘ علیھم السلام کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے طلباء و طالبات کے لٸے مورخہ 8 اگست 2022ء کو 10ویں محرم الحرام بعد نماز ظہر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ادارہ کے طلباء وطالبات نے تلاوت قرآن کریم، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور منقبت بحضور شہدائے کربلا پیش کیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت کانفرنس“ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پرنسپل جامعہ قرآن و اہلبیت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، رہنما مجلس علما پاکستان مفتی محمد مبشر نظامی، امیر جماعت اہلسنت پنجاب علامہ مفتی شبیر انجم قادری، صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔
منہاج القُرآن انٹرنیشنل جاپان سائے تاما کین کے زیراہتمام 7 اگست 2022ء کو ’’فلسفہ شہادتِ امام حُسین علیہ السلام اور صبر توکل و رضا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخُ الاسلام ڈاکٹر طاہِرالقادری کا ایک بہت ہی مُفَصَّل خِطاب سنایا گیا۔ اس موقع پر منہاج القُرآن انٹرنیشنل جاپان سائے تاما کین کی تنظیم کے عہدیداروں، کارکنوں نے بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 35ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (ادبِ اولادِ حضرت ابو طالب علیہ السلام) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
منہاج القرآن جاپان کے زیرِانتظام ٹوکیو کے نواحی علاقے سائتاما کین میں محرم الحرام کے موقع پر “فکرِحسین” کانفرنس 7 اگست 2022ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن جاپان کے رفقاء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں ’’فکرِ حسین‘‘ کے موضوع پر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بڑی سکرین پر چلایا گیا جسے حاضرین نے انہماک سے سماعت کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.