سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن لاڑکانہ میں منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سندھ کے رہنماء مخدوم ندیم احمد ہاشمی بھی موجود تھے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے زیراہتمام ظفر میرج ہال میں ضلعی ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاوس کو آئندہ ورکنگ پلان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ علوی نے حُسنِ نیت پارٹ 2 کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس سے پہلے نشست کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺکا ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی ۔
تربیتی نشست میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے مفصل انداز میں تربیت کی ضرورت اور اس کے مختلف پہلو کے حوالے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر، تنظیم اور معاشرے کی بہتری، فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تربیت یافتہ افراد کا ہونا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے قومی اور دینی تشخص کے احیاء کے لئے ہمارے پاس جب تک تربیت یافتہ افراد نہیں ہوں گے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
تنظیمات اہل سنت کا اجلاس تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمیعت علمائے پاکستان، سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک، انجمن اساتذہ پاکستان، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان، جماعت اہل سنت، تحریک اسلام جموں و کشمیر، جے یو پی (نورانی)، انجمن مہرویہ گولڑویہ، میلاد کونسل، انجمن طلبا اسلام، دعوت حق، جامعہ صدیقیہ لاہور، جاگو تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں و علمانے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن علما کونسل کے صدر و نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف البر قادری نے کی۔ اجلاس میں اہل سنت تنظیمات کے درمیان اتحاد کے فروغ اور موثر رابطوں کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے ”سیرتِ نبوی ﷺ کا اصل خاکہ“ کتاب شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کامل کے اسباق پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقِ حسنہ، منصف و نرم مزاجی، فراخ دلی اور اعتدال و توازن کی صفات کابڑے دلنشیں انداز میں مستند احادیث مبارکہ کے ذریعے احاطہ کیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن حافظ آباد کے زیراہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حافظ آباد میں مستحق طلباء میں یونیفارم جرسیوں کی تقریب تقسیم ہوئی، اس موقع پر سکول کے بچوں میں جرسیاں تقسیم کی گئی۔ اس سلسلہ میں ملک محمد سلطان ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد نے خصوصی تعاون کیا۔ تقریب میں صابر حسین گجر کوارڈینیٹر حلقات درود تحریک منہاج القرآن حافظ آباد، عبدالرزاق مصطفوی سیکرٹری فنانس تحریک منہاج القرآن حافظ آباد اور سیٹھ محمد اقبال بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد احمد چٹھہنے منہاج یونیورسٹی لاہور میںڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن گکھڑ کے رہنما اظہر شفیق چودھری، محمد شکیل شفیق، راحیل افضل بھٹی اور اصغر مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری احمد چٹھہ نے وفد کے ہمراہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔ ملکی تاریخ کی پہلی روبوٹیک لائبریری کے وزٹ کے دوران انہوں نے حیرانگی اور مسرت کا اظہار کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج کالج برائے خواتین میں منعقدہ 2 روزہ تربیتی نشست کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں صبر و تحمل، استقامت اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب انسان وہ ہے جو اپنی تخلیق کے مقصد کو پہچان کر اپنی منزل کا تعین کرتا ہے اگر انسان کو اپنا مقصد حیات ہی واضح نہ ہو تو پھر ساری زندگی تگ و دو کر کے بھی سوائے تھکن کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نائب صدر مہر محمد ارشد کے بیٹے اور MQI فرانس کے جنرل سیکرٹری مہر طاہر ارشد کی شادی کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دولہا مہر طاہر ارشد اور ان کے والد مہر ارشد کو مبارکباد بھی پیش کی۔
منہاج القران انٹرنیشل جاپان گنماکین کے زیراہتمام تیسری ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس مین ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل محترم علامہ محمد منہاج الدین قادری نے تربیت کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس پروگرام کا آغاز طیب اعجاز اور حاشر وسیم نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا جبکہ ہدیہ نعت حصان امین نے پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کی ایگزیکٹیو کونسل نے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کو لندن سکول آف اکنامکس یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کی لوکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر ممبران نے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں طالبات کے لئے دو روزہ تربیتی اعتکاف کی نشست ’’ایام الزھد والورع‘‘ کے پہلے روز محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی و انکساری، قیام اللیل، ضبط نفس اور رضائے الہی کے لئے سر انجام دیئے گئے اعمال سے ہی سچی توبہ اور تزکیہ حاصل ہوتا ہے۔ تربیتی نشست کا اہتمام ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام طالبات کی روحانی و فکری تربیت کے لئے کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ظاہری نقائص اور تقصیروں سے زیادہ نقصان اس کے باطنی امراض پہنچاتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منظور میرج ہال میں ’’سیرت الرسول ﷺکانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب نے خطاب کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ سیرت الرسول اور اسوہ مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔
ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل ہونے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی خدمت انجام دینے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کی ایڈمنسٹریشن بالخصوص وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، ڈینز، ڈائریکٹر کیو ای سی اور متعلقہ فیکلٹی ممبرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے محنت کا یہی جذبہ روا رکھا جائے گا اور یہ محنت ان شاء اللہ یونیورسٹی کے قومی و بین الاقوامی معیار میں مزید بہتری کا سبب بنے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.