سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران کے اعزاز میں نئے سال کے آغاز پر اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب میں پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد، جنرل سیکرٹری چوہدری افضال گوندل، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل اور صفدر ہاشمی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنماؤں اور مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
رئیس لال بخش حملانی نے منہاج القرآن حیدرآباد دفتر کا دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک و شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے کام کو سراہا۔ انہوں نے منہاج القرآن حیدرآباد مرکز پر قائم گوشۂ درود کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے تنظیمی کام کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طلباء تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سوشل میڈیا سمٹ منعقد ہوا، سمٹ میں ملک بھر سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسلام اور نظریہ پاکستان کے محافظ بنیں اور انتہا پسندی و عدم برداشت کا راستہ روکیں، نوجوان سوشل میڈیا کو اتحاد امت اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے استعمال کریں۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے چھ سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشھادۃ العالیہ کی ڈگری کی تکمیل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پُرمسرت موقع پر نظامت تعلیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین، رفقاء، کارکنان، اساتذہ کرام، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہ حضرت کرمانوالا شریف پیر سید میر طیب علی شاہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بھائی صوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیر سید میر طیب علی شاہ کی روحانی و دینی خدمات قابل تحسین ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور جملہ لواحقین، مریدین، معتقدین، وابستگان حضرت کرمانوالا شریف کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور حسان بن ثابت نعت ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام عالمی شہرت یافتہ نعت خوان خالد حسنین خالد مرحوم و دیگر رفتگان نعت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ نعت خوان حضرات ثناء خوان مصطفی اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا رہنے والا طبقہ ہے۔ نعت، منقبت اور حمد پڑھنے کے پیچھے اگر اللہ اور اس کے رسول کی رضا ہوگی تو ایسے ثناء خوان مصطفی کا نام عزت کے ساتھ زندہ رہے گا، فن نعت گوئی سے وابستہ حضرات اس بات کا خیال رکھیں کہ نعتیہ کلام اور اس کی طرزیں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادب کے شایان شان ہونی چاہئیں، پاپولر ٹرینڈز اور مشہور ہونے کی دوڑ بے ادب نہ بنا دے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل چنیوٹ کا تحصیلی اجلاس عبدالرزاق مونا کی رہائشگاہ پہ منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ لینے والے احباب کو اسناد رفاقت بھی دیں۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 66 پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ، وسیم ہمایوں چوہدری، مرزا شبیر احمد، عضنفر علی ساہی، اصغر علی جنجوعہ، محمد بوٹا شہزاد قادری، حافظ شبیر حسین قادری، میاں عصمت اللہ اور جملہ فورمز کے رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کی کا جائزہ لیتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اجلاس میں قاری ریاست علی چدھڑ، امجد تقی ہرل اور تحریک منہاج القرآن تحصیل بھوانہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ ورکرز کنونشن میں تحصیلی اور یونین کونسلز کے عہدیداران کو ایوارڈز دیئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں محمد بوٹا نیکوکارہ ہاشمی، علامہ حامد سعید قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، محمد ندیم مصطفائی، تنویر حسین، خواجہ عبدالحفیظ چشتی، ملک محمد اقبال اور کارکنان و رفقائے تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مری میں متاثرین کے لیے ریلیف سپورٹ سرگرمیاں جاری ہیں، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن تحصیل مری کی طرف سے متاثرین کی ہنگامی طور پر مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے علاوہ انہیں خوراک اور گرم بستر بھی فراہم کیے گئے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر متاثرین کی مدد بھی کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خود ریلیف سپورٹ سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کو پیش آنے والے دلخراش سانحہ پر ہمارے دل غمگین ہیں۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین نے سانحہ مری کے شہید اور منہاج القرآن کے رفیق اے ایس آئی اسلام آباد پولیس نوید اقبال، ان کی اہلیہ اور بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مری جیسے واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا۔ منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر مری میں شدید برفباری کے طوفان سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے تخت ہزارہ تحصیل کوٹ مومن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام و قائدین و کارکنان بھی موجود تھےجبکہ پیر صاحب کے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی بھی یہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر صاحب کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.