سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا پانچواں سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 14 نومبر 2020 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس کے شرکاء نے مختلف جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انگلش زبان میں میلاد مصطفیٰ کے متعلق مختلف جملے اور اشعار لکھے ہوئے تھے۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد احمد خان نے 14 نومبر 2020ء کو شری کرشنا مندر لاہور میں دیوالی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی طرف سے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ دیوالی تقریب کو وزارت مذہبی کے شعبہ انٹرفیتھ کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب میں ہندو برادری کے علاوہ دیگر مذاہب و مسالک کے اہم رہنماء بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 154 کے صدر حاجی عبدالخالق کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے داروغہ والا لاہور میں پڑھائی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول اس کائنات کی جان ہے۔ کائنات جب تک قائم ہے، محبت رسول کا خمیر بھی زندہ و تابندہ رہے گا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے اداراہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی کے سربراہ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی، وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اتحاد اہل سنت کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یزیدیت اور خارجیت کے تدارک کے لئے حسینی فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد المنہاج ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا اور مسجد کی از سر نو تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، انجینئر محمدآصف رمضان، رانا محمد ادریس قادری اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے سینئر رہنماء ملک نعمان امجد مجوکہ کے چھوٹے بھائی ملک زین مجوکہ پاکستان میں رضا الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ ملک زین مجوکہ چند روز پہلے برین ہیمبرج کا شکار ہوئے اور جمعرات کو لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے دیرینہ رفیق ایوب مغل مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم اور سردار شاکر مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر اور معروف عالم دین علامہ سعید احمد فاروقی کی قل خوانی کا پروگرام 9 نومبر 2020ء کو ملتان میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ زندگی موت کی امانت ہے، موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا ذائقہ ہر ذی روح شئے نے چکھنا ہے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے زیراہتمام دو سالہ مفتی کورس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ دو سالہ مفتی کورس کا نام ’’التخصص فی الفقہ‘‘ رکھا گیا ہے۔ مفتی کورس کے حوالے سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلکی سوچ سے بالاتر اس مفتی کورس کے نصاب کو مصر، سوڈان اور تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں حلال انڈسٹری فروغ پذیر ہے اور اس کیلئے کوالیفائیڈ شریعہ سکالرز کی ضرورت ہے۔ ایک مسلمان زندگی میں مختلف نوع کے شرعی و فقہی مسائل سے دوچار ہوتا ہے جن کا تعلق حلال حرام، جائز ناجائز، عقیدے اور ایمانیات سے ہوتا ہے۔
معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ خانو ہارنی شریف، صاحبزادہ پیر زین العابدین کاظمی زنجانی چشتی نظامی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں اتحاد امت، دین اسلام کے فروغ میں صوفیاء کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤ الدین ضلعی ایگزیکٹو کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تنظیمی تربیت نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی اور علامہ منہاج الدین نے بھی شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے کورونا وباء کے پیش نظر میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے کے لیے رفقاء و کارکنان اور عام لوگوں کو ان کے گھر جا کر انہیں میلاد تحائف دئیے، تاکہ گھروں میں بیٹھے افراد بھی آقا کریم ﷺ کی آمد مبارکہ کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.