سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ممانی جان اور علی وقار قادری (ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز، MES) کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی وصال فرما گئی ہیں (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین نے شب ساڑھے 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں نماز جنازہ پڑھائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 143ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرآن حکیم، بارگاہ رسول اکرم ﷺ اور رومی علامہ اقبال کی فکر کے 3 بنیادی سرچشمے ہیں، تصور تعلیم، دستور سیاست، تصور اجتہاد، فلسفہ خودی حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سب کچھ یہیں سے لیتے ہیں۔ اقبال کو فقط شاعر سمجھنا اقبال شناسی کے خلاف ہو گا۔ شاعری تو کسی بڑے مقصد کو انسانیت تک پہنچانے کا ذریعہ تھی، حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام علم و عرفان کا پیغام ہے، حیات جاوداں کا پیغام ہے، معرفت قرآن کا پیغام ہے، نسبت صاحب قرآن کا پیغام ہے۔
حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 143ویں یوم ولادت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام اور سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرفیتھ شہزاد احمد خان کی قیادت میں وفد نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا اور مختلف مسالک کے علماء سمیت مسیحی اور سکھ رہنماء بھی شامل تھے۔
آغوش آرفن کیئر ہوم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں آغوش کے بچوں اور مہمان نعت خواں حضرات نے اپنی حاضری پیش کی۔ اس موقع پر آغوش انتظامیہ اور طلباء بھی محفل نعت میں موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مصطفی کانفرنس اور محفل نعت شہداد کوٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی رہنما منہاج القرآن، فرحان نعت کونسل کے چیئرمین دیدار سومرو نے کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر منہاجینز ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ڈاکٹر نعیم انور نعمانی سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم ایسٹرن کیپ اور ممبر NEC چوہدری اصغر وڑائچ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر KZN کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہ نومبر 2020ء کا پروگرام 7 نومبر 2020ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں گوشہ درود کے گوشہ نشینان اور مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے تحت ہفتہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان کے زیر انتظام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 7 نومبر 2020ء کو مرکز منہاج القرآن اباراکی کین میں منعقد ہوئی۔ محفل میں جاپان بھر سے تحریکی و تنظیمی احباب اور کمیونٹی نے بھر پو شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کے جملہ فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا نہایت کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی نے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف عالم دین، صوبائی صدر منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ سعید احمد فاروقی کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے، قائد تحریک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم آخری سانس تک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اسلام اور انسانیت کی خدمت کرتے رہے اور ہر سانس علم، امن اور عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے وقف کیے رکھا، ان کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم مدبر عالم دین سے محروم ہو گیا ہے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں حضور پیر سید نا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام Bell conference hall بٹر ورتھ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفل منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے کارکنان سمیت گردونواح کی پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میلاد النبی ﷺ کے پرُمسرت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں نبی آخر الزماں ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ پر چراغاں کیا گیا اور محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.