سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک پلیٹ فارم پہ منعقدہ ’اللہ کا دوست کیسے بنا جائے’ یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہدایت کے حصول کے لیے کسی کامل کی صحبت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، شیخ الاسلام بہترین شیخ اس لیے بنے کہ انہوں نے اپنے شیخ کی صحبت میں رہ کر سلوک ومعرفت کی منازل طے کیں۔ اللہ سے دوستی کے طلبگار کو علم ہونا چاہیئے کہ اللہ سے دوستی کا طریقہ اسکے محبوبین سے محبت اور انکی صحبت ہے۔
تحریک منہاج القرآن قاضی احمد ضلع نواب شاہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن مؤرخہ 6 فروری 2020 کو منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت مولانا عیسٰی فقیر نے کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد محسن منہاجین نے درس عرفان القرآن دیا۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد احمد، حاجی محمد رشید اور بڑی تعداد میں غلامان مصطفٰی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈنمارک میں مقیم اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ منہاجینز وفد کی سربراہی علامہ ارشاد حسین سعیدی اور علامہ محمود شاہ نے کی۔ ناصر علی اعوان اور دیگر منہاجینز بھی ملاقات میں شریک تھے۔
یوم کشمیر 5 فروری 2020ء کو تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام دعائیہ تقریب و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تحفیظ القرآن کے اساتذہ کرام، سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ حفظ کے طلباء نے قرآن خوانی کی۔ اس موقع پر پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میاں محمد عباس نشقبندی نے خصوصی دعا کرائی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ کے لیے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ کوپن ہیگن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے رہنماء علامہ ارشاد حسین سعیدی، سید محمود الحسن شاہ اور دیگر عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں کوپن ہیگن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورم ایگزیکٹیوز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ ارشاد حسین سعیدی، علامہ محمود شاہ اور مختلف فورمز کے سربراہان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پروگرام میں سسٹر لیگ کی عہدیداروں اور خواتین بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ملاقات میں ڈنمارک میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کی کارکردگی زیربحث آئی جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب بھی کیا۔
شیخ الاسلام اور قرآنی استدلال میں امتیازی حیثیت
سینئر اینکر پرسن و تجزیہ نگار علی ممتاز نے منہاج القرآن کے ادارہ آغوش آرفن کیئر ہوم کا وزٹ کیا اور اپنے بیٹے عبداللہ علی کی پہلی سالگرہ آغوش کے بچوں کیساتھ منائی۔ اس موقع پر علی ممتاز کے والد ممتاز حسن، والدہ محترمہ، دادا حسن عبداللہ اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ علی ممتاز نے اپنے بیٹے عبداللہ علی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور آغوش کے تمام بچوں کو الگ الگ تحائف بھی دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 119واں ماہانہ حلقہ درود فکر اور درس عرفان القران 2 فروری 2020 بعد نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت سید سعد گیلانی نے حاصل کی۔
منہاج اُلقران انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما خواجہ کامران رشید کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قُرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قرآن خوانی کی مجلس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، تحریک منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فضائل درود سلام پر گفتگو کی۔ گوشہء درود کے نظام کے تحت مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 75 ارب 34 کروڑ 95 لاکھ 85 ہزار 9 سو 59 مرتبہ اور ماہ جنوری میں 6 ارب 1 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار 8 سو 73 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔
عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں آمد پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے، رہنماؤں پر پھول نچھاور کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء سید ہدایت رسول شاہ قادری مرحوم کا چہلم یکم فروری کو جامع مسجد بغدادی، بغدادی پارک گلبرک اے فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے چہلم میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
کینسر، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس (شوگر)، فالج، ٹی۔ بی، برص، کوڑھ اور گردے فیل ہوجانے جیسے مہلک اَمراض سے بچاؤ، ہر طرح کے متعدی وائرس سے حفاظت اور دیگر ظاہری و باطنی تکالیف کے اِزالے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وظائف دیئے ہیں۔ مسنون دعا پر مشتمل وظیفہ نہایت مؤثر، باعثِ شفاء اورکثیر برکات کا باعث ہے۔
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن فی زمانہ تعلیم کے فروغ اصلاح احوال نوجوانوں کی اخلاقی روحانی تربیت کی سب سے بڑی اصلاحی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئندہ نسلوں کی اصلاح اور تربیت کے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ سینکڑوں موضوعات پر 596 کتب کی اشاعت بے مثال خدمت ہے۔ نوجوان اصلاح معاشرہ، اعتدال اور اصلاحی رویوں کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کا مثبت اور متحرک استعمال کریں، اسلام کی پر امن تعلیمات کے لیے جوافراد فیلڈ میں جانے کا وقت نہیں نکال سکتے وہ دین اور ملک و قوم کی خدمت کا یہ فریضہ دستیاب وقت میں گھر بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے انجام دے سکتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.