سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد کے زیراہتمام صاجزادہ سید ہدایت رسول قادری کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس میں سید شفاعت رسول قادری، حاجی امین القادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی نظامت تربیت نے خصوصی تقریب منعقد کی۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے لیے دو سو سے زائد مرد وخواتین شرکاء نے رجسٹریشن کرائی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں دو روزہ ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی ماہرین اور سکالرز پر مشتمل تھنکرز فورم تشکیل دیا جاتا ہے جو غربت میں کمی بالخصوص اسلامی ممالک میں اقتصادی استحکام کے لئے اپنا فکری کردار ادا کرے گا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے زیر اہتمام تنظیمی و تربیتی نشستمنعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ نشست کی صدارت منہاج القرآن گجرات کے ضلعی صدر مرزا طارق بیگ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن گجرات کے جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے زیراہتمام ماہانہ شب بیداری اور تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ محمد ادریس رانا قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہو میں تیسری ’’ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس‘‘ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی روز وفاقی وزیر غلام سرور خان نے منہاج یونیورسٹی لاہور کی تیسری ورلڈ اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے اہم ایشو پر کانفرنس کا انعقاد ایک قابل تقلید قومی خدمت ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے اکیڈمیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی و قومی اقتصادی ماہرین کو مدعو کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ معاشی چیلنجز سے عہدہ برأ ہونے کی جدوجہد میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی پورے طرح شریک ہیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ ’’ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس‘‘ کے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں ڈنر تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانوں کے عشائیہ کی میزبانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کی زونل اورشہری وعلاقائی تنظیمات کے تعاون سے منہاج القرآن اسلامک لائبریری اور آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں 25 جنوری 2020 بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب افتتاحی تقریب کا انعقاد کوئین سٹریٹ ڈربن میں مولاناخواجہ قاسم رسول نقشبندی کی شاپ کی بالائی منزل پر ہوا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر افریقہ ریجن میاں محمد اشتیاق اور مرکزی قائدین و دیگر سٹاف ممبران نے مرکزی رہنماء و زونل ناظم جنوبی افریقہ چوہدری محمد اصغر وڑائچ کے برادرِ نسبتی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعات راؤ اشتیاق احمد نے گریڈ سی انسٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید ذاکر احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید ذاکر احمد نے کہا کہ تعلیم جہالت کے خاتمے اور معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصرحاضر میں سوشل میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جسے ففتھ جنریشن وار کہا جاتا ہے۔ اس کے مثبت استعمال کے لیے تربیت بہت ضروری ہے۔ پرامن اور قانون پسند معاشرہ کی تشکیل کیلئے سوشل میڈیا کے جدید ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور غیر معمولی برفباری سے بڑے پیمانے پرہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش اور متاثریں کی حفاظت فرمائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 50 طلبہ کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ ٹاؤن شپ میں شروع ہو گیا۔ کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہورکے صدراخلاق حسین، فراز ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے گلگت بلتستان سے آئے طلبہ کے وفد کو تربیتی کیمپ میں خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کی عظمت ووقار کا علمبردار ہے اور محافظ ہے، پرامن اور قانون پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی تعلیمی، روحانی اقدار کا احیاء ناگزیر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما کامران رشید کی والدہ، ماجدہ کی رسم قل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی۔ رسم قل میں بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید مشرف حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، قاری ریاست، فورم کے صدور، شعبہ جات، ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور کامران رشید کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور بخشش کی دعا کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.