سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء خواجہ کامران رشید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ نشاط کالونی لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے پڑھائی۔ دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواجہ کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ابو عبیدہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ روحانی ٹوور پر ساؤتھ افریقہ سے پاکستان تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن اور نیو کیمپس میں دربارِ غوثیہ، منہاج یونیورسٹی، آغوش کمپلیکس، گرلز کالج کا وزٹ کیا۔ قائمقام ناظم اعلیٰ اور ڈائریکٹر اُمورِ خارجہ جی ایم ملک سے مہمانوں نے خصوصی ملاقات کی۔
سابق ڈائریکٹر ریسرچ اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق پروفیسر محمد نصر اللہ معینی کے بیٹے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ 10 جنوری صبح 9 بجے ان کے آبائی گاؤں موڑ کھنڈاں خاکی شاہ ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال، ساؤتھ افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق کے چچا جان ڈاکٹر چوہدری محمد صدیق انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساوتھ افریقہ ریجن میاں محمد اشتیاق اور مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے علامہ طاہر رفیق کے چچا جان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی اور انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی، تبلیغی، اخلاقی و روحانی، فکری واجتہادی اور تحریکی تنظیمی پروگرام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں آئرلینڈ میں بھی منہاج القرآن کے پیغام اور فروغ کے استحکام اور ممبرسازی کی مہم کو تیز کرنے کے علاوہ ماہانہ درودوسلام کی محافل اور دیگر تمام پروگرامز کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کے لئے باہمی غوروخوض کیلئے ڈاکٹر گلزار کی رہائشگاہ کیلکینی میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی ایک مشاورتی اجلاس و حلقہ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا نفیس قادری، حفیظ الرحمن خان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ کا لاہور ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں،کارکنان اور وابستگان نے پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور میں پی پی حلقہ جات کی تنظیم سازی کا عمل جاری، 3 پی پی 144،156 اور پی پی 161 میں تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ انتخابی عمل میں منہاج القرآن لاہور کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداران، رفقاء اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا محمد اصغر پی پی 144 کے صدر، نعمان جاوید ناظم اور محمد شبیر مغل ناظم مالیات منتخب ہو گئے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں درود و سلام کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات اور فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے آغاز سے قبل تمام احباب نے اجتماعی طور پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا ورد کیا اور پھر محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ تنویر حسین نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر گلزار احمد اور حافظ جنید خالد نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی عبد الواحد بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی اور ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن قاری ریاست علی چدھڑ نے ادا کروائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القران احمد نواز انجم، طیب ضیاء، غلام علی خان، ابرار رضا ایڈوکیٹ، راجہ منیر اعجاز، علامہ قاری احسان قادر، ذوالفقار چشتی، حفیظ اعوان، سید انجم بخاری، بدیع الزمان اور ابرار قریشی سمیت تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان، اہل علاقہ اور اعزاء و اقرباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مؤرخہ 27 دسمبر 2019 کو حرمین شریفین حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی القادری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنماؤں نے بھی عمرہ ادا کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویسٹرن کیپ ساؤتھ افریقہ کے ناظم دعوت وتربیت اور بانی مدینہ انسٹیٹیوٹ ساؤتھ افریقہ حافظ محمود خطیب نے مکہ مکرمہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹرحسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مدینہ منورہ میں پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔
بین الاقوامی شہرت کے حامل مسجد نبوی کے خطاط استاد شفیق الزماں کے اعزاز میں منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم اسلامک آرٹس اینڈ کرافٹ سنٹر کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ خطاطی کا فن ہمارے جمالیاتی ذوق اور فن شناسی کا عملی اظہار ہے، اسلامی تہذیب کے عظیم فن کو آگے بڑھانے کیلئے اس فن سے جڑے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ 7 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی پُروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھے۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے مدینہ شریف میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ ملاقات میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.