سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے ڈپلومہ ان اسلامک ایجوکیشن کا آغاز کیا گیا، ڈپلومہ میں تین سطحیں قائم کی گئی ہیں۔ پہلی سطح بنیادی اسلامی تعلیم کی ہے جس میں پانچ سے بارہ سال کے بچے آتے ہیں۔ ان بچوں کو قرآن مجید کی حفظ و ناظرہ تعلیم کے ساتھ ساتھ منہاج یورپین کونسل کا تشکیل کردہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا چوتھا سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 16 نومبر 2019 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔
تحریک منہاج القرآن جامع پل قطب مسجد رقبہ نبی شاہ راجن پور کے زیراہتمام محفل میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں محمد سعید مغل صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے دبئی میں منعقدہ World Tolerance Summit 2019 میں خصوصی شرکت کی۔دو روزہ کانفرنس 13 اور 4 نومبر 2019ء کو مدینۃ جمریہ کانفرنس اینڈ ایونٹس سنٹر دبئی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد دبئی کی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔ کانفرنس میں سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ کانفرنس میں 105 ممالک سے مندوبین شریک ہوئے جبکہ شہرآفاق اسکالرز اور محقین و مصنفین کی بین المذاہب رواداری پر لکھی گئی کتب کی نمائش بھی ہوئی۔ منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی و عربی کتب کی نمائش کی گئی۔
شن عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت اور پرُنور مبارک ماہ میں افریقی نوجوان نے اسلام کی خوبصور ت تعلیمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین مبین کی ترویج واشاعت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم افریقی نوجوان کا نیا اسلام نام محمد عبدالقادر رکھا گیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کراچی کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لارل ہوم کے علی ظفر، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، عامر خواجہ، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، سید ظفر اقبال و دیگر موجود تھے۔
جشن عید میلاد النبیﷺ کے باسعادت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کھاؤٹنگ ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام عظیم الشاں محفل نعت اور محفل سماع کا پروگرام 12ربیع الاول کی شام منہاج القرآن اسلامک وکمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فلپائن کے زیراہتمام محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو CBBU میں منعقد ہوئی۔ فلپائن کی تاریخ میں منعقد والی یہ پہلی باقاعدہ محفل میلاد تھی، جو منہاج القرآن نے منعقد کی۔ محفل کا انعقاد منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے کیا۔ شہر میں مقیم پاکستان کمیونٹی، تاجروں اور دیگر شخصیات نے محفل میں بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 9 نومبر 2019 ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ قاری فضل رسول چشتی، حاجی غلام سرور اور محمد آصف طور نے کی۔ علامہ پیر سید عرفان علی بخاری (ڈائریکٹر الفلاح مسجد ورجینیہ) نے میلاد کانفرنس میں مرکزی خطاب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان رسالت کے موضوع پر کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیائے اسلام کی سب سے بڑی 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس آج شب بروز ہفتہ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رات 12:30 بجے خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔
ماہ ربیع الاول سایہ فگن ہوتے ہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آمد مصطفیٰ کی خوشیاں منانے کا آغاز کر دیتے ہیں۔ گذشتہ تین دہائیوں سے تحریک منہاج القرآن نے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اس ماہ مقدس کو جس عظیم الشان طریقے سے مناتی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیائے اسلام کی سب سے بڑی 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ّّقرآن اور ادب و تعظیم نبوی ﷺ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا دین ادب میں ہے۔ اللہ رب العزت نے نماز پڑھنے کے لیے کعبہ کی سمت کا تعین کر دیا تاکہ ساری دنیا میں نماز پڑھنے والے کعبہ کا ادب کر سکیں۔
تحریک منہا ج القرآن کراچی کے زیراہتمام تاجدار کائنات ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پی ائی اے ٹائون شپ، گل بائی، طارق روڈ، جہانگیر روڈ، بن قاسم، اورنگی، نارتھ کراچی، ملیر میں میلاد النبی ﷺ کانفرنسز اور جلوس و ریلیاں نکالیں گئی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے پروجیکٹ آغوش میں میلاد ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس کا انعقاد 9 نومبر 2019ء کو کیا گیا۔ میلاد جلوس کی قیادت منہاج القرآن نارنگ منڈی پی پی 135 کے صدر آصف نمبر دار اور دیگر قائدین نے کی۔ اس موقع پر عمران رشید قادری، قاری خالد اور مختلف مذہبی و سماجی رہنماوں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہوئی۔
فری آئی سرجری کیمپ کے کیمپ کا افتتاح 2 نومبر 2019ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے منہاج اسلامک سنٹر نارووال میں کیا، اس سال بھی منہاج فری آئی سرجری کیمپ میں اب تک سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ اس کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا معائنہ اور فری علاج کے ساتھ ساتھ تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے تمام مریضوں کے آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں جن کو آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.