سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہر اعتکاف 2024: جامع المنہاج ٹاون شپ میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی معتکفین کے شرعی و فقہی سوالات کے جوابات دے رہے ہیں
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آغوش آڈیٹوریم میں مراکز علم کی تربیتی و تدریسی نشست سے سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ محمد سرفراز قادری گفتگو کررہے ہیں۔
تربیتی و تدریسی حلقہ جات کی پہلی نشست سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ نے مراکز علم کا تعارف پیش کیا اور علم کی ضرورت او اہمیت بیان کی۔ تدریسی نشست میں شہرِ اعتکاف میں شریک مراکزِ علم کے معلمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعتکاف گاہ میں لوگوں کی آمد اور رجسٹریشن کا سلسلہ جاری، شہرِ اعتکاف 2024ء میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ ’’خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘کے موضوع پر 21ویں شبِ رمضان المبارک سے پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات 12 بجے خطاب فرمائیں گے۔
تزکیۂ نفس، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی، تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف سے نماز تراویح براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ ملک کے طول و ارض اور بیرونی دنیا سے ہزار ہا معتکفین اور معتکفات شہرِ اعتکاف کا حصہ ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہر اعتکاف میں شریک معتکفین سے استقبالیہ گفتگو
شہرِ اعتکاف 2024ء میں صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویے اور راستے‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی پہلی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری انعام اللہ نعیمی اور قاری عبدالصمد نے کی۔ نمازِ تراویح میں ہزاروں معتکفین، شہرِ اعتکاف کے وزٹرز اور انتظامیہ کے افراد شریک تھے۔
شہرِ اعتکاف 2024 کی پہلی نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام حلقہ درود شریف کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ محفل کے بعد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنا گیا۔ مارچ میں 3 لاکھ 54 ہزار درود شریف پڑھ کر آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ آج 31 مارچ ملک کے طول و ارض اور بیرونی دنیا سے ہزار ہا معتکفین اور معتکفات شہرِ اعتکاف کا حصہ بنیں گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نمازِ تراویح کے بعد خصوصی خطابات کریں گے۔ امسال ان کے خطابات کی سیریز کا عنوان ''خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟'' ہے۔
شہرِ اعتکاف 2024ء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ’’اِصلاحِ اَحوال اور آدابِ زندگی‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کو بھوک، ڈر، خوف، مصائب و آلام اور کبھی مالی آسودگی اور اپنی بے بہا نعمتیں عطا کر کے آزماتا ہے،
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام گوجرانوالہ، نارووال، ملتان، بورے والا اور لودھراں میں دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ ڈاکٹر ارشد محمود، علامہ فیاض بشیر قادری، علامہ مہتاب اظہر راجپوت اور علامہ سرفراز احمد قادری نے روح پرور اجتماعات سے خطاب کیا۔
شہرِ اعتکاف 2024ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے فکری و تربیتی اور اِصلاحی خطابات کی سیریز بعنوان ''تاریخِ تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء"
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.