سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جنرل سیکرٹری اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے فاصلاتی ممبر نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جھنڈیالہ خورد میں ادا کی گئی اور تدفین بھی اسی گاؤں میں کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی ناظم راجہ محمد جمیل اجمل، نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد شریف کمالوی، منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے نمائندہ محمد اجمل خان، نائب ناظم منہاج انٹرنیٹ بیورو صابر حسین، تحریک منہاج القرآن ایمن آباد کی شہری تنظیم کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ مقامی و دیگر علاقوں سے آئے ہوئے کثیر افراد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 10 مارچ 2102ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مدثر آغا کی رہائش گاہ پر غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوپن ہیگن ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 10 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن شریف کے زیرِاہتمام مورخہ 10 مارچ 2012ء بروز اتوار کو عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے تقریباً 2500 خواتین و طالبات نے شرکت کی جبکہ مرکز سے خصوصی خطاب کیلئے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیراہتمام مورخہ 09 مارچ 2012ء بڑی گیارہویں شریف کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل سے خصوصی خطاب سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت میں 8 مارچ 2012ء کو ضلع کچھ ، ریاست گجرات میں ایک مقامی ہوٹل میں اسکالرز سے خصوصی نسشت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس نشست کے لیے ہوٹل میں مخصوص اور محدود پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا، جس کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے تھے۔ لیکن پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہزاروں لوگ مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔ یہ تمام لوگ اسکالرز کی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے مرکز میں مسجد کی تعمیر کی خاطر گلاسگو یوکے سے تشریف لانے والے حاجی فضل قادری نے ایک ماہ کے قیام کے دوران مسجد کے سنگ بنیاد سے تعمیر کا آغاز کرایا اور بنیادیں مکمل کروا کر واپس یوکے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل تحریک منہاج القرآن گجرات کی تنظیم سے الوداعی ملاقات کی جس میں انہوں نے ان سے تحریک کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انڈیا کی ریاست گجرات کے ضلع کَچھ میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 06 مارچ 2012 کو جامع مسجد منہاج القرآن میں آئیں حدیث سیکھیں کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمد وقاص قادری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اس کے بعد انچارج کورس حافظ محمد عمیر نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض سنیئر نائب ناظم تربیت علامہ محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے۔ مہمانان گرامی میں نائب ناظم اعلی غلام مصطفی ملک، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، حاجی منظور احمد شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سمرا (لودہراں) کے زیراہتمام پیپلی والا میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، چوہدری عبدالغفار سنبل نائب سرپرست، ملک عابد حسین جوئیہ ناظم دعوت و تربیت، حاجی فدا حسین، مولانا زاہد حسین نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے منہاج ٹی وی نے انٹرنیٹ سے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے بعد ملک کے بعض شہروں اور حصوں میں اسے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ چوک اعظم لیہ میں منہاج ٹی وی کی نشریات بذریعہ کیبل نیٹ ورک کا آغاز ہو چکا ہے۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین یونیورسٹی "جامعہ الازھر" کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اسامہ العبد نے تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر ماہ ربیع الاول میں پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس (مینار پاکستان، لاہور) میں شرکت کے سلسلہ میں تھا۔ 5 روزہ دورہ 4 فروری سے 9 فروری 2012ء پر مشتمل تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فتح پور لیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن لیہ کے ضلعی ناظم محمد نواز قادری نے کی۔ علاوہ ازیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان اور منہاج ویمن لیگ گوجرخان کے زیراہتمام سول کلب جی ٹی روڈ گوجرخان میں گزشتہ دن مورخہ 4 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس (برائے خواتین) کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زوجہ محترمہ پیر سید صدیق حسین شاہ نے فرمائی جبکہ خصوصی خطاب عالمہ فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور محترمہ کلثوم طارق صاحبہ نے کیا۔
4 مارچ 2012ء بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر علی پور چٹھہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا، جس کی سعادت قاری تصور زبیر (مدرس سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر) نے حاصل کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.