سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ اصول حدیث میں پہلے روز کے موضوع کے تسلسل کو آگے بڑھایا اور ساڑھے 4 گھنٹے تک خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ تمام آئمہ حدیث کا اس بات اور اصول پر اجماع ہے کہ ضعیف حدیث قبول کرنا جائز ہے، صرف کفر و ایمان کا مسئلہ، حرام و حلال کا مسئلہ کے علاوہ باقی تمام معاملات اور امور میں ضعیف حدیث کو قبول کرنا مستحب قرار دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کے شہر آفن باخ میں مورخہ 04 مارچ 2012 ء کو ایک خوبصورت اور پروقار محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن فیروز والہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز مورخہ 4 مارچ 2012ء سے ہوا جس کی افتتاحی تقریب ختم نبوت ہال فیروز والہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت محمد شریف کمالوی اور معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید مظہر علی شاہ کے علاوہ فیروز والہ کے عہدیداران صدر تحریک فیروزوالہ نجیب اللہ، ناظم تحریک فیروز والہ محمد امین عاقب، سرپرست تحریک فیروز والہ محمد افضل اور ویمن لیگ فیروز والہ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نیو بندرال ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 04 مارچ 2012 کو پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبہ میمنت طیبہ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبات نے دف کے ساتھ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے جبکہ منہاج نعت کونسل لاہور نے بھی اپنے دلنشین انداز میں دف کے ساتھ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے پیش کیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔ غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا انسانیت کا علمبردار ہوتا ہے۔ اسلام سے بڑھ کر نفس انسانی کے احترام کا فلسفہ کسی مذہب نے نہیں دیا۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی کے زیراہتمام ماسٹر خالد منیر مرحوم (رہنما تحریک منہاج القرآن یونین جاتلی) اور دیگر مرحومین کو دینی، مذہبی اور تحریکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خراج عقیدت سیمینار مصطفوی ہال رہائش گاہ حسن اختر راجہ بھیر رتیال میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام حیدرآباد دکن کے سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں دو روزہ درس اصول حدیث 3 مارچ 2012ء کو شروع ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس حدیث دیا۔ درس حدیث کے تاریخی اجتماع میں برصغیر پاک و ہند سے سینکڑوں علماء و مشائخ اور اہل علم کے علاوہ ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام جامع مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ مسجد کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلہ میں جامع مسجد کی جگہ پر مٹی سے بھرتی کا کام شامل تھا۔ جس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب بھرتی مکمل ہونے کے بعد بلڈنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
لارم ہوم سکول سیالکوٹ کی افتتاحیہ تقریب میں سینیٹر ایس ایم ظفر اور شاہد لطیف کی شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزر لینڈ کے زیر اہتمام سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی مورخہ 02 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے بے شمار خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پاکستان بھر میں بڑے جوش وخروش اور تحریکی جذبے سے منائی گئی اسی طرح لودہراں میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پرحماد اکیڈمی میں عظیم الشان محفل نعت ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، یوسف بٹ (کوٹ مانا)، ناصر قادری ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں سے ایک جم غفیر سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے جمع تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ میں آپ سے حاجت طلب کرنا، آپ کی بارگاہ میں استغاثہ کرنا آپ کی زندگی میں جس طرح جاری تھا اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ پر حاجت بیان کرنا اور گناہوں کی معافی کے لئے وسیلہ سے طلب کرنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین اور سرکردہ ائمہ حدیث کے عمل سے ثابت ہے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں عرفان القرآن کورس کا آغاز ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 01 مارچ 2012ء بروز جمعرات شام 5 بجے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام ربانی نے حاصل کی۔ اس کے بعد سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں علامہ حافظ محمد عمیر نے نعت شریف پیش کرنے کی۔ اس تقریب میں نقابت کے فرائض محمد منہاج الدین نے سرانجام دئیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ حدیث کے لیے صحاح ستہ کو منتخب کیا۔ آپ نے متعدد احادیث صحیحہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وسیلہ یعنی مدد مانگنا انبیاء کرام، صحابہ کرام اور صالحین کی سنت ہے۔ اس عقیدہ کا حوالہ قرآنی نصوص ہیں۔ آپ نے کہا کہ جس عقیدہ کی نص قرآن و حدیث میں موجود نہیں، اس کی بنیاد پر عقیدہ تبدیل کرنا فتنہ اور بدعت ہے۔ یہ عقیدہ اوائل اسلام سے موجود ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.