سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے سال 2011ء میں جاپانی قوم پر آنے والی قیامت صغریٰ زلزلہ اور سونامی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ جاپان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ اور سونامی پوری دنیا کو حیران کر گئی، لاکھوں جاپانی بےگھر ہو گئے اور ہزاروں اموات ہوئیں اور اب تک کئی لوگ بے گھر ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 27 مئی 2012ء کو تربیتی ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے مختلف یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی جس میں یونین کونسل دھدو بسراء، جامکے چیمہ یونین کونسل، بیڑھ یونین کونسل، کوٹ ماناں یونین کونسل، کوریکی یونین کونسل شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوتھ لیگ دی ہیگ ہالینڈ کے زیراہتمام 27 مئی 2012ء کو عظیم الشان میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے، اس پروگرام میں پاکستانی اور مقامی ڈچ، ترکش، مراکش، افریقی اور ہالینڈ میں رہنے والے دیگر ممالک کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔
فیکللٹی آف سوشل سائنس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین نبی بخش جمانی نے مورخہ 27 مئی 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 27 مئی 2012 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک روزہ معلمین ومعلمات ٹریننگ کیمپ آئیں حدیث سیکھیں کورس منعقد ہوا، جس میں 256 معلمین ومعلمات شریک ہوئے۔ کیمپ کا دورانیہ 9am تا 5pm تھا جس میں شرکاء کو مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا
مورخہ 26 مئی 2102ء کو مرکز منہاج القرآن ریندی میں آل یونان عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا وقاراحمد خان (صدر منہاج القرآن یونان ) نے کی۔ان کے علاوہ سینئرنائب صدر جاوید اقبال اعوان، صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن یونان سید محمد جمیل شاہ، ناظم الحاج محمد شفیق اعوان، ناظم تعلیمات عبدالجبار سلہری، ناظم رابطہ شاہد بٹ، جاوید اقبال لائبریرین، ناظم دعوت آصف قادری، صدر منہاج یوتھ لیگ عادل شہزاد، کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے راجہ مجاہد جرال، فیصل آباد ویلفیئر سوسائٹی کے چودھری محمد ندیم اور چیف ایڈیٹرہفت روزہ آواز انٹرنیشنل یوسف چودھری محفل کے مہمان گرامی تھے۔
منہاج نعت کونسل ریجوایملیا مودنہ کی زیر نگرانی مورخہ 26 مئی 2012ء کو عظیم الشا ن مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس مورخہ 26 مئی 2102ء کو منہاج کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔ جس میں جملہ صوبائی تنظیمات آریزو، بلزانو، چینتو، مچراتا، پراتو، وچینزا اور ریجوایملیا مودنہ کے صدور و ناظمین کے علاوہ مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت اقبال وڑائچ نے کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے مشترکہ وفد نے صدرMPIC کویت محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں مورخہ 26 مئی 2012ء کو کویت کے سابق وزیر اور معروف روحانی شخصیت الشیخ الیوسف ہاشم الرفاعی کی عیادت کے لئے ان سے ملاقا ت کی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھیر کلیال یونین کونسل جاتلی کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد رہائش گاہ راجہ ظفر محمود (ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی) کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز حضرت علامہ کفائت اللہ نے کیا جبکہ خصوصی نعت حاجی محمد بخش نے پیش کی۔
پاکستان عوامی تحریک کا 23 واں یوم تاسیس پور ے ملک کی طرح فیصل آباد میں بھی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ضلعی آفس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کو نظام کہنا جمہوریت کی توہین ہے۔ اسکے تحت 100 سال بھی الیکشن ہوتے رہیں تو کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔
ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 25 مئی 2012ء کو ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو جان اور الحاج محمد افضل نوشاہی (حسان منہاج) کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے ایک محفل منعقد کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل اگوکی (سیالکوٹ) کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد شفیق لودھی (آئی اسپیشلسٹ) کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر عمران صابر کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل اگوکی کے یونٹ دُلچیکے میں مورخہ 25 مئی 2012 کو ماہانہ ایک روزہ فری آئی کیمپ اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب 24 مئی 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دی ہیگ میں منعقد ہونے والے میلاد فیسٹیول 2012ء میں شرکت کے لئے ہالینڈ پہنچ گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.