سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں راؤ محمد اسحاق، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان آرائیں، حاجی عزیز بھٹی، چوہدری بشیر کمبوہ، علامہ عبدالمصطفیٰ قادری، علامہ نواز قادری، قاری محمد صابر، علامہ محمد سعید جامی، ملک حاجی غلام نازک آرائیں، قاری اللہ دتہ، محمد طارق فریدی، خواجہ رفیق احمد صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ و سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو لاکورونیو سنٹر میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی ادب واحترم سے منایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ریندی مرکز میں مورخہ 12 مئی 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بالخصوص شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو جان کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 12 مئی 2102ء کو مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں بڑا پروگرام منعقد کیا جبکہ ناگویا مرکز، گماکین مرکز، یاشیو اور شیزوکاکین میں بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں عظیم الشان روحانی اجتماع ( آؤ حضور سے عہد وفا کریں) کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر NPO جاپان صالح محمد افغانی نے کی
اسلام یتیموں، بے سہارا، مسکینوں اور غرباء کی بلا امتیاز کفالت کا درس دیتا ہے ان خیالات کااظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے مورخہ 11 مئی 2012ء جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نظامت تربیت (ویمن لیگ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سہ روز ٹریننگ کیمپ معلمات منہاج اسلامک سنٹر مصطفی آباد عزیز بھٹی ٹاؤن B میں منعقد ہوا جس کی تقریب تقسیم اسناد 11 مئی 2012ء کو منعقد کی گئی۔ اس ٹریننگ کیمپ میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے تدریس اور ٹریننگ کے فرائض سرانجام دیئے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی پر مشتمل دورکنی وفد نے مورخہ 10 مئی 2012ء کو کویت کے سابق وزیر، عظیم روحانی شخصیت اور سلسلہ الرفاعیہ کے سرپرست السید الشیخ الیوسف السید الہاشم الرفاعی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی جو کچھ عرصہ سے بیک بون کی پرابلم کا شکار ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) سے محمد اسحاق نے مورخہ 08 مئی 2102ء کو پہلی دفعہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وہ پانچ رکنی وفد کے ساتھ کوٹلی آزادکشمیر سے مرکز پہنچے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا (سپین) کی مسجد کے امام علامہ حافظ محمد مسعود اختر نے مورخہ 08 مئی 2012ء کو اپنے بھائی، بھتیجے اور انکل کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ علامہ حافظ محمد مسعود اختر اور ان کے ساتھ تشریف لانے والے وفد کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں اور دفاتر کا وزٹ کرایا اور ان کی ورکنگ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔
منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے مورخہ 08 مئی 2012ء بروز منگل مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹریٹ کے دورہ کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیا۔
9 مئی بروز بدھ ایک ایسا دن تھا جب تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ ایک ایسی ہستی سے محروم ہوگیا جو خود ایک تحریک تھا جس کا اوڑھنا بچھونا تحریک منہاج القرآن تھا۔ حاجی امین بٹ سابق ضلعی صدر PAT سیالکوٹ نے اپنی تحریکی زندگی کا آغاز تو کویت سے کیا مگر سالہا سال پہلے جب وہ سیالکوٹ شفٹ ہوئے تو اُنہوں نے اپنی زندگی تحریک کے لئے وقف کر دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری ڈنمارک کا 4 روزہ کامیاب دعوتی وتنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 08 مئی 2012ء کو کینیڈا کے لئے روانہ ہو گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے ملک بھر کی مساجد میں دروس قرآن کا آغاز کردیا ہے توچکی کین میں واقع جامع مسجد البلال Yoki میں مورخہ07 مئی 2012ء بروزسوموار کو عظیم الشا ن درس عرفان القرآن کی محفل منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے تنظیمی وتحریکی ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہر ہ آفاق کتاب دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ کی پذیرائی کے لئے مورخہ 06 مئی 2012ء بروز اتوار کو ایک تقریب کا اہتمام کیا، تاکہ اس کتاب کی مغربی، سفارتی، علمی اور کویتی حلقوں میں اہمیت کو اجاگر کیاجاسکے،
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.