سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد 14 فروری 2012ء کو ہوا۔ پروگرام شہر میں پاکستان میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں شرکاء کی بہت بڑی تعداد شامل تھی۔ پروگرام میں علامہ فیاض بشیر قادری مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن بہاولپور کے نائب ناظم قاری طاہر محمود نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا جبکہ عبدالقیوم غوری نے نعت مبارکہ پڑھی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 12 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد قاری قیوم غوری، اللہ دتہ مہروی، کاشف بشیر، رومان رشید، سلیم قادری اور اقبال شاہد نے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے سر انجام دیے۔
بالمیک مندر نیلا گنبد کے صحن میں تاریخ رقم، محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوران مندر کے درو دیوار نعتوں اور درود و سلام سے گونجتے رہے۔ محسن انسانیت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا کیک کاٹا گیا۔ معروف نعت خوانوں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نذرانے پیش کئے۔ نماز عصر باجماعت مندر کے احاطے میں ادا کی گئی۔ تارا چند، لبھا بھگت اورشمس گل نے مشہور زمانہ نعت ’’شاہ مدینہ طیبہ کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘ پڑھ کر محفل میلاد میں عجیب روحانی ماحول پیدا کردیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے یونٹ ٹھٹہ خورد یونین کونسل سید کسراں کے زیراہتمام جامع مسجد میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر تا عصر منعقد ہوئی۔
مورخہ 12 فروری کو تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ کے تحت راجن پور میں میلاد مارچ کا انعقاد ہوا۔ میلاد مارچ کی قیادت ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات، شاکر خان مزاری سینئر نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، طیب ضیاء سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ اور عمر دراز خان نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 12 فروری 2012 کو عبداللہ میرج ہال بلال ٹاون میں منعقد ہوئی۔ وہاں پر موجود خواتین کے مطابق یہ جہلم میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد تھی، جس میں خواتین کا ایک جم غفیر تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ومنہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2102ء کو مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کثیر تعداد میں خواتین کی موجودگی کی وجہ پروگرام تاریخی اہمیت اختیار کر گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لوگرونیو) سپین کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتور کو سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نارووال بدوملہی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے نمائندگی کرتے ہوئے ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت، منہاج نعت کونسل اور منہاج کالج فار ویمن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ہالینڈ میں مقیم سفیر عالم علامہ حافظ محمد نذیر احمد خان نے کی جو صرف میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب میں شرکت کے لئے جرمنی تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بریشیا اور گردونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام بسلسلہ میلاد مہم مورخہ 12 فروری 2012 کو بعنوان "محسن انسانیت" ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے چکوال محترمہ عفت لیاقت چوہدری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دور و نزدیک سے تقریبا 7000 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل علی پور چھٹہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار قصبہ احمد نگر چٹھہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 4000 سے 5000 تک خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب سابقہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ عائشہ شبیر نے کیا۔
منہاج القرآں ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو منگڑیاں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کوٹلہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ فرح ناز نے سرانجام دیئے
تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 11 فروری کو بعد از نماز مغرب منہاج ہاؤس سٹریٹ، وارڈ نمبر 13 مین بازار شاہکوٹ میں ماہانہ درسِ حدیث کی 35 ویں نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد شفیق طاہر صدر تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ نے کی۔ علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس پر عمل پیرا کچھ اس انداز میں ہوں جیسے علامہ اِقبال نے اپنے شعر میں کہا کہ
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.