سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اسلامک سنٹر کے پلاٹ کی چار دیواری 5 فٹ تک مکمل ہو چکی ہے۔ پورے پلاٹ کی مٹی سے فلنگ تقریباً مکمل ہے۔ فرنٹ سائیڈ کی طرف 2 عدد مین گیٹ نصب ہو چکے ہیں اس کے علاوہ مرکزی بلڈنگ جس میں 10عدد کمر ے اور ایک ہال شامل ہیں اِن کی دیواریں چھت تک مکمل ہو چکی ہیں بلڈنگ کے اندر کھڑکیوں اور دروازوں کی چوگاٹھیں نصب ہو چکی ہیں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2012ء اور ملک گیر میلاد مہم کے سلسلے میں تین مختلف میلاد کارواں ہوئے جن میں ایک میلاد کارواں لاہور تا ہری پور ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات کی زیرقیادت روانہ ہوا۔ میلاد کارواں میں سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، میاں عرفان آصف مرکزی سینئر نائب صدر MSM اور مرکزی سیکرٹری دعوت MYL بھی شامل تھے۔ جبکہ مرکزی ریکارڈنگ ٹیم کے ممبر محمد شیراز بھی ساتھ تھے۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ بزم منہاج کے نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری 19 جنوری 2012ء کو منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے نو منتخب عہدیداران میں راجہ محمد اویس منصف صدر، شاہد نصیب نائب صدر، احسان رضوی جنرل سیکرٹری، صابر کمال وٹو فنانس سیکرٹری، محمد وقاص پریس سیکرٹری اور سید سلمان مصطفی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے کھیلوں کی نمائندہ تنظیم منہاج سپورٹس سوسائٹی کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب 19 جنوری 2012ء کو ہوئی۔ منہاج سپورٹس سوسائٹی کو کالج کے سلیکشن بورڈ نے منتخب کیا تھا، جو سال 2012 اور سال 2013ء میں کام کرے گی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس تحریک کے دفتر آرائیں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ملتان روڈ پتوکی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی امیر پنجاب احمد نواز انجم اور قاری ریاست علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل درود ونعت منعقد ہوئی جس میں رانا محمد وقار خان(صدر)، طارق شریف(نائب ناظم)، زیب الحسن قادری(ناظم نشرواشاعت)، سجاد حسین قادری( صدر منہاج نعت کونسل یونان)، محمد اعظم، محمد رفیق، ملک نسیم اعوان( صدر مرکز نیکیا)، محمد آصف(MPIC یونان) اور چودھری محمد اسلم(MPIC یونان) نے ایتھنز سے ایک قافلہ کی صورت میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ ہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں۔ کم از کم تین سال کیلئے دیانت دار، باکردار اور اہل افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہی مسائل کا حل ہے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں قومی حکومت کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 15 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج سسٹر لیگ اور منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 15 جنوری 2102ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورنیو مرکز پر منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے سکول لارل ہوم سکول گوجرانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مورخہ 15 جنوری 2012 کو منعقد ہوئی جس میں عثمان پیر زادہ (ممبر بورڈ آف گورنر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی) اور شاہد لطیف قادری (ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی) مہمان خصوصی تھے۔ علاوہ ازیں بچوں کے والدین اور علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 84 واں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر قادری نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پڑھی گئی۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے کثیر تعدا میں مردوخواتین نے شرکت کی۔
حضرت معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ کے گدی نشین خادم سید سرور چشتی نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ صوفیاء کا عمل ہے، خواجہ غریب نواز ہندوستان اسلام کا نور پھیلانے گئے۔ آج تنگ نظر لوگ بین المذاہب مکالمے کی مخالفت کرتے ہیں۔ منہاج القرآن نے پوری دنیا میں بین المذاہب رواداری کیلئے تاریخی کام کیا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ دور میں صحیح معنوں میں جدید تقاضوں کے مطابق امت مسلمہ کی ترجمانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں انکا ہمہ جہت کام دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مورخہ 12 جنوری 2012ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے ہیڈ آف مشن وزیر حسن سے سفارت خانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی بھی شامل تھے۔
انڈس فاؤنڈیشن ٹریننگ سنٹر قائد کالج وحدت روڈ لاہور میں سہہ روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد 12 جنوری 2012ء کو قائد کالج میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خصوصی طور پر پروفیسر سجاد حیدر، پروفیسر ظہور احمد اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں قائد کالج کے سٹاف اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
بارسلونا سپین کے مقامی پولیس انچارج Xavier Creus نے مورخہ 11 جنوری 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین سے الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے پولیس انچارج Enric Gracia بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.