سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سرگودھا کے زیراہتمام مورخہ 30 نومبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت علامہ حافظ محمد سعید الحسن نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرگذشتہ روز ضلعی سیکریٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں30 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے 3 روزہ عالمی کانفرنس 30 نومبر سے 2 دسمبر 2011ء تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی، کانفرنس کا موضوع "افغانستان کا پرامن مستقبل" تھا۔ منتظمین کی خصوصی دعوت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن وویمن لیگ سیالکوٹ سے زیراہتمام 30 نومبر 2011ء بمطابق 4 محرم الحرام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن وویمن لیگ سیالکوٹ کی تنظیم نے بھر پور انتظامات کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 28 نومبر 2011ء تا 30 نومبر2011ء تک بارسلونا (سپین) کا تنظیمی دورہ کیا، جس میں انہوں نے بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگ کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2011 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے بیداری شعور عوامی ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں مرکزی قائدین کے وفد نے لیاقت باغ میں پنڈال کی جگہ پر اجتماع کی انتظامی کمیٹیوں سے ملاقات کی۔
منہاج القران علماء کونسل میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2011 بروز اتوار کوعلماء کنونشن منعقد ہوا جس میں حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج لاہور سے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2011ء لیاقت باغ میں ہونے والے بیداریء شعور عوامی ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں27 نومبر بروز اتوار کو ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک راولپنڈی میں ایک ڈویژنل ورکرز کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نومبر بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونین کونسل گمٹالہ کے یونٹ مانکا میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن کا آغاز غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ نے تلاوت کلامِ مجید سے کیا جبکہ درودوسلام کے گلدستے حسن ظہور نے پیش کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2011ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل بسلسلہ یوم عاشور کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا اور گردونواح سے دختران اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 27 نومبر تا 29 نومبر 2011ء بمطابق یکم محرم تا 3 محرم تین روزہ پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج سنٹر ویانا میں مورخہ 26 نومبر 2011ء بروز ہفتہ دن 2 بجے بچوں کی دینی تعلیم اور قرآن پاک پڑھانے کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یہ کلاس ہرہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 26 نومبر 2011ء کو اٹلی کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے ان شہروں میں قائم تنظیمات کے مراکز کا وزٹ کیا اور منہاج ٹی وی کے پراجیکٹ کے بارے تنظیمات سے میٹنگز کیں۔
جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ نے ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.