سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن مرکز لاکورونیو میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عیقدت احترام اور خوشی سے منایا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012 بروز ہفتہ اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کی وجہ سے ہال کھچا کھچ بھر گیا اور لوگ کھڑے ہو کر پروجیکٹر کے ذریعے ہال سے باہر پروگرام دیکھتے رہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بادالونا) سپین کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں بادالونا بھر سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2102ء کو سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اورنارویجن زبان میں تلاوت کی گئی آیات کا ترجمہ پیش کیا۔ منہاج نعت کونسل، حافظ عمران علی، مظفر بٹ، عبدالمنان، کامران بشیر اور پاکستان کے معروف نعت خوان وحید بٹ نوری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2102ء بروز ہفتہ Bispevej کے نئے اور خوبصورت ہال میں سالانہ عظیم الشان میلادا لنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس2012ء منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مورخہ 03 فروری 2012ء بروزجمعہ شام سات بجے منہاج کوآرڈینیشن بیورو(منہاج یورپین کونسل) آسٹریا کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ نے اپنی رہائش گاہ (باجوہ ہاؤس ) میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن برمنگھم یوکے کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری الازہری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو گنبد خضرا کے سائے تلے جمع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر کے انکی جوانیوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر چودھری امجد حسین جٹ نے میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ایم اے کے طلبہ نے اپنے شاندار رزلٹ کی خوشی میں اپنے معزز و مکرم اساتذہ کرام کے اعزاز میں پُر تکلف پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں خصوصی شرکت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی اعظم منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، شیخ اللغہ و الادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، عربی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، وائس پرنسپل ایڈمن میجر (ر) علی حسین رضوی اور وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری مورخہ 02 فروری 2012ء بروز جمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی دعوت پر تین بجے سہ پہر ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔ کے وفد جن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا کے صدر ملک محمد شفیع اعوان، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ، حاجی فضل حسین، منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدرملک محمد امین اعوان نے علامہ محمد اشفاق عالم قادری کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا کی رہائش گاہ پر مورخہ 02 فروری 2012ء بروز جمعرات کو ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سے میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں جنرل سیکرٹری سندھ سید کامران پرویز قادری، میاں رحمت اللہ قادری (صدر ڈھرکی پاکستان مسلم لیگ ن)، ایڈوکیٹ سلیم اخترملک اور سیف اللہ قادری (صدر تحریک منہاج القرآن ڈھرکی) تھے۔ میلاد مارچ میں علاقہ بھر سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیراہتمام مورخہ 01 فروری 2012 کو حسن میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد منہاج نعت کونسل واہگہ ٹاؤن نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ قادریہ النور ٹاؤن والٹن روڈ پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن (حلقات درود و فکر) کے سینئر نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی روح ہے، امت مسلمہ نے جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو مرکزی حیثیت دی تو عروج ان کا مقدر بنا رہا جب سے امت مسلمہ نے اس مرکز سے اعراض کیا مسلمان تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔
مورخہ 31 جنوری 2012ء بروز سوموار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام عظیم الشان ضیافتِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنا اور مل کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی کا جشن منانا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق مؤرخہ 31 جنوری 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام اسٹاف اور قائدین نے شرکت کی۔ اِس تقریب کے انعقاد کا مقصد FMRi کی علمی و تحقیقی خدمات کو اجاگر کرنا اور اسے خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.