سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شہرِ اعتکاف میں خصوصی تربیتی نشست بعنوان ’’سُبُل العُشاقَ | عاشقوں کے راستے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں خشوع و خضوع کو پیدا کریں، تاکہ زندگی کے ہر امور میں ہمارا دھیان اللہ رب العزت کی طرف رہے اور ہم آخرت میں سرخرو ہوسکیں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی چھٹے نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہرِ اعتکاف کی چھٹی نشست سے ’’نرم گفتگو اور شائستہ کلامی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق جو لوگ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں اور لوگوں کو جتلاتے نہیں اور نہ ان سے بد کلامی کرتے ہیں، اُنہی لوگوں کے لیے اللہ کی طرف سے بے شمار اَجر ہے۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہرِ اعتکاف قلب و روح کو اللہ کے حضور پھیرنے کی بستی ہے، جو خوش قسمت لوگ اس شہرِ اعتکاف کا حصہ بنے ہیں وہ ان ایام کو غنیمت جانتے ہوئے اس بستی کے فیوضات و برکات سمیٹیں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی چوتھی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں ’’اسلام میں انفاق سبیل اللہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بندے مال نہیں اعمال سے دل لگاتے ہیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہرِ اعتکاف کی پانچویں نشست سے ’’اِحسان—ہر ایک کے ساتھ بھلائی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے ساتھ جڑ جائیں یہ سنگ راہ کو نگینہ بنا دینے والی تحریک ہے۔ اعزاء و اَقارب میں سب سے قریبی رشتہ میاں بیوی کا ہے اور سب سے زیادہ امتحان بھی اسی رشتے کا ہوتا ہے۔
امسال شہرِ اعتکاف 2023ء کے تربیتی حلقہ جات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے متعارف کردہ مراکزِ علم کے نصاب کی تربیت دی جا رہی ہے۔ معلمین، معتکفین کو نصاب کے مختلف حصوں اور موضوعات پر تربیتی لیکچرز دے رہے ہیں۔ <p>جامع المنہاج اور آغوش آڈیٹوریم میں منعقدہ تربیتی نشستوں سے شعبہ کورسز کے ڈائریکٹر پروفیسر سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری اور دیگر معلمین نے لیکچرز دیئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کو اُن کی نئی کتاب ’’کامیاب زندگی (دور نو بلوغت کے سوالات)‘‘ کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عبدالستار منہاجین سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب کے موضوعات کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسے اللہ ہدایت کی نعمت سے سرفراز کرتا ہے اس کے دل میں دین اور انسانیت کی محبت داخل کر دیتا ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہرِ اعتکاف کی چوتھی نشست سے ’’رویۂ احسان – ہر ایک کے ساتھ بھلائی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اللہ کسی چیز کو منع نہیں فرماتا، اُس وقت تک وہ چیز حرام نہیں ہوتی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شہر اعتکاف میں سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے تشریف لانے والے معتکفین سے ان کے حلقہ جات میں ملاقات کررہے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے شہرِ اعتکاف کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا اعلان ہے کہ والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں کروں گا، چاہے عمر بھر حج اور عمرہ کرتا رہے، والدین کے گستاخ کی سمندر کے پانی جتنی نیکیاں بھی اللہ رد کرے گا، شب قدر کی رات کسی کی دعا رد نہیں ہوتی مگر اس رات والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شہرِ اعتکاف میں خصوصی تربیتی نشست بعنوان ’’سُبُل العُشاقَ(عاشقوں کے راستے)‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس ماہِ رمضان المبارک میں اپنے حضور توبہ کرنے کی توفیق عطاء فرمائی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.