سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پوری دنیا میں سمیت جہاں جہاں بھی مسلم آباد ہیں وہاں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے۔ ویانا آسٹریا میں بھی مساجد میں بڑے بڑے اجتماع ہوئے اسی سلسلہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس کا تیسرا پروگرام مورخہ 5 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے عظیم سکالر حضرت علامہ پروفیسر رانا محمد ادریس قادری نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 5 اگست 2011ء بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام مورخہ 5 اگست 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ حافظ سعید الحسن طاہر نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ حماد قادری نے حاصل کی۔
ظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام 2، اگست تا 4، اگست 2011ء تک کھوئیرٹہ جامعۃ الکوثر للبنات میں بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل تین روزہ کو رس آئیں دین سیکھیں کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا دورانیہ ڈیرھ سے دو گھنٹے پر مشتمل تھا۔ کورس میں شامل ہونے والی ادارے کی طالبات اورمعلمات کی تعداد ساٹھ سے زائد تھی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام 4 اگست 2011ء بروز جمعرات بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار لوگوں میں ’’فری رمضان پیکج‘‘ تقسیم کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور اشیائے خردونوش شامل تھیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوفی محمد سرور (ڈی۔ ایس۔ پی ڈسکہ) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا دوسرے پروگرام مورخہ 4 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ رانا محمد نفیس حسین قادری نےکیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد رضوان نوری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سپرد علی ضیاء نے پڑھی۔
گذشتہ دنوں ناروے میں دہشت گردی کی کارروائی میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 92 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے نے ناروے کی پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر ہر شخص افسردہ ہے پوری قوم غصے اور حیرت میں گم ہے کہ ناروے جیسے پر امن ملک میں کیا کوئی ذی شعورشخص ایسی کارروائی کر سکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 3 اگست 2011ء کو سالانہ درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ کے مقام پر نماز فجر کے بعد درس ہوا، جس میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ درود و سلام کے گلدستے شیخ حسن ظہور نے پیش کیے۔ علامہ محمد افضال قادری نے "رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ "کے موضوع پر خطاب کیا
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا پہلا پروگرام مورخہ 3 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ رانا محمد ادریس قادری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نےکیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری امجد علی قادری نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہیر بلالی برادران (منہاج نعت کونسل) نے پڑھی۔
مصطفوی میلاد سوسائٹی بادامی باغ لاہور کے زیراہتمام عظیم الشان محفل ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوئی۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ محفل ذکر سے علامہ محمد لطیف مدنی مرکزی سینئر نائب ناظم حلقات درو و فکر نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے نئے آفس کا افتتاح احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن اور سید توقیر الحسن گیلانی ناظم پنجاب نے کیا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری نے تحصیل ڈسکہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 20 روزہ افطاری پروگرام مدنی مارکیٹ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں ہو رہا ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ فری افطاری کرتے ہیں۔ یہ پروگرام حاجی محمد سلیم سلہری کی زہر نگرانی میں ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جذبہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دیا ہے کہ انسانیت کی خدمت دین کا حصہ ہے اس لیے ہم ہر سال رمضان المبارک میں لوگوں کی افطاری کا انتظام کرتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والہ کے زیراہتمام دو شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری اور ممبر صوبائی اسبملی رائے محمد اسلم کھرل نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق سیکرٹری جنرل رانا فیصل، میاں افتخار احمد، انجینئر رفیق نجم اور علامہ محب النبی طاہر عبدالغفار بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.