سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کا ضلعی اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن ماڈل سکول کنجاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن نے کی۔ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی اور نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں نے بھی اجلاس میں شرکت فرمائی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 جون کو زاہد سکول اینڈ اکیڈمی کوٹلی آزاد کشمیر میں تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے دیرینہ ساتھی اور ممبر مجلس شوریٰ حاجی محبوب حسین جو گذشتہ چھ برسوں سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے مورخہ 23 جون 2011ء کو انتقال کر گئے( انا للہ وانا الیہ راجعون)۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں قرآن، حدیث، فقہ اور عقائد اسلامی کے منتخب نصاب پر مشتمل دینی تعلیمات کا تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین الگ مقامات پر پاک لینڈ پبلک سکول کھوئی رٹہ، یونین کونسل سیری اور یونین کونسل کھوئی رٹہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز اسلام آباد
کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے گریجوایٹ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت اور نوجوان اسکالر علامہ وقاص علی قادری کوہ نور ٹی وی سے بطور اینکر منسلک ہو گئے ہیں۔ کوہ نور ٹی وی سے آپ مذہبی پروگرام "دین کامل" کی میزبانی کر رہے ہیں جو ہر جمعہ کی صبح 10 بجے سے 12 بجے تک براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن نظامت دعوت و تربیت کے 11 رکنی اسکالرز کے وفد نے بلتستان کا ہفت روزہ دعوتی، مطالعاتی، تفریحی وزٹ کیا۔ جس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود سے درود و سلام اور دعاؤں سے شام 4 بجے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھے کوٹ سٹی) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو محفل نعت کا پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی۔ محفل نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ وقار علی قادری، محمد یٰسین قادری اور مردان علی قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا) نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (پوسان سٹی) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر میں ایک محفل منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعہ کے موضوع پر پروجیکٹر کے ذریعے خطاب سنایا گیا۔
منہاج اسلامک سنٹر (بارسلونا) سپین کے زیراہتمام مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے کی جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب، علامہ عبدالرشید شریفی اور مرزا نواز جرال نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام "آئیں دین سیکھیں کورس" 18 جون 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سینئر نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی نے دو روزہ کورس میں تدریسی فرائض سرانجام دیئے۔ کورس میں دیگر چار معلمین علامہ کوب نورانی، علامہ محمد ماجد، علامہ یاسر نسیم اور علامہ محمد نفیس علی بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 18 جون 2011ء کو گورنمنٹ ہائی سکول تلہ گنگ میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی کلاسز کا اجراء کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ اینڈریلشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے Potifical Counail for inter relgius Dialogue کی دعوت پر ویٹی کن سٹی روم کا دورہ کیا۔ آپ کا 6 ماہ کا یہ دورہ اٹلی میں بین المذاہب مکالمہ اور ادیان عالم کی سٹڈی کے سلسلہ میں تھا۔ بین المذاہب مطالعاتی کورس میں دنیا بھر سے منتخب 28 ممالک کے نمائندے شامل تھے
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی رہنما و شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد رشید قادری اور حاجی محمد عنایت قادری کی دینی، علمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اعزازی سیمینار مورخہ 17 جون 2011ء کو نصرت فتح علی آڈیٹوریم نزد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہوا۔
>منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے اپنے دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن بادالونا کے زیراہتمام مورخہ 17 جون 2011ء کو نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.