سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے ’’رمضان، ماہِ رحمت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ رب العزت کی رحمت، بخشش اور مغفرت طلب کرنے کا مہینہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی توفیق خاص اور اذن سے ہمیں سرشار فرمائے اور اپنی خاص رحمت اور عنایات سے نوازے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قرآن حکیم کو منشورِ حیات کے طور پر سمجھنے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ہر قسم کے ردّ و بدل اور کمی و بیشی سے محفوظ فرمایا ہے۔ قرآن مجید اپنی شان میں یکتا کتاب ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف جامع المنہاج کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جامع المنہاج میں جاری تزئین و آزائش کے کاموں اور انتظامات کا جائزہ لیا اور معتکفین کی سہولت کیلئے مثالی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بیرونی تنظیمی دورہ کی تکمیل پر وطن واپس پہنچنے کے بعد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ڈینز، لیکچررز، سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے انتظامات و تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 11 اپریل 2023 کی شام ہزاروں لوگ توبہ، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف میں 10 دن کیلئے گوشہ نشین ہوں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد مختلف وفود و کارکنان سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے گوشہ نشینان سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
حریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام 31 مارچ 2023 کو 5 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی، جس میں ممتاز حسین نون نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام 31 مارچ 2023 کو 5 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 67 واں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیراہتمام 30 مارچ 2023 کو درسِ عرفان القرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈیڑھ ماہ کے تنظیمی دورہ یورپ و برطانیہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر ان کا تحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت و مقدس مہینے میں نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز 100 سے زائد مقامات پر دروس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔
لاہور اسلامی اقتصادیات کے موضوع پر لکھی جانے والی 5 بہترین کتابوں میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین، معاشی ماہر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب ”Business Ethics in Islam“ سرفہرست قرار دی گئی ہے۔
منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں نماز فجر کے بعد دروس قرآن کا سلسلہ جاری
لاہور (23 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی فضیلت و برکت والی ساعتوں کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں باردگر رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.