سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 27 اگست 2010ء کو ملکی حالات کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے امدادی کاروائیوں کو مقدم گردانتے ہوئے تحریک کی بیس سالہ روایت شہر اعتکاف کی منسوخی کا اعلان کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے مورخہ 3 ستمبر 2010ء کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب کے ليے ٹينٹس تقسيم کيے گئے۔ اس حوالے سے ليہ ميں ايک خصوصي کيمپ لگايا گي، جہاں بہترين اور قيمتي ٹينٹ سيلاب زدگان کو فراہم کيے گئے۔ يہ ٹينٹ لاہور سے پاک چائنہ مشينري والوں نے منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کو عطيہ کيے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ نوجوان "جھولی پھیلاؤ" مہم کے ذریعے فنڈ جمع کررہے ہیں۔ یہ نوجوان گروپ کی شکل میں سیالکوٹ کی ہر شاہراہ پر ہر دوکاندار کے پاس جا کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کا اجلاس سردار شاکر مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں لودھراں سے بھی عہدیداران نے شرکت کی جن میں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ اورخواجہ احمد شامل تھے۔ سینئر نائب صدر پنجاب کی معاونت کے لیے راؤ محمد اسحاق اور چوہدری قمر عباس دھول بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے ناظم تربیت علامہ محمد علی قادری کے ہاتھوں یونین کونسل جامکے چیمہ کے رہائشی مسیحی خاندان نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ قبول اسلام کی تقریب میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری نے نو مسلم خاندان کو نقدی رقم کے تحائف پیش کیے۔
رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں کے جھرمٹ میں مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پنجاب کے 20 شہروں میں 7 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ روزانہ نماز فجر کے فوری بعد ہزاروں خواتین و حضرات درس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کرتے۔ لوگ دور دراز علاقوں سے قافلوں کی شکل میں دروس عرفان القرآن کے لیے آتے۔
شہر اعتکاف کی منسوخی کے بعد ہزاروں معتکفین متاثرین سیلاب کا خادم بن کر متاثرہ علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں اور اعتکاف پر اٹھنے والے 3 کروڑ روپے کے اخراجات سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ 15000 رضا کاران پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امددی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے ’’12 روزہ امدادی اعتکاف‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کا مقصد متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اور ان کی بحالی کے لیے فنڈ ریزنگ اور امداد اکٹھی کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں کارنر میٹنگز اور فیلڈ میں وزٹس کا آغاز مورخہ 31 اگست 2010 سے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سات روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کے ہزاروں شرکاء سے میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر علامہ شکیل احمد ثانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو آج آئیڈیل بنانا ہوگا اس میں ہی امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے نوجوان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار دیکھنا چاہتے ہیں۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں نورانی کیفیات کا ظہور شروع ہو جاتا ہے وہاں اہتمام رمضان کے مناظر پاکستان کی طرح پیرس میں بھی دیدنی ہوتے ہیں مگر اس سال پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہونے کی وجہ سے یہ رنگ گہنا چکے ہیں اور افطار کا اہتمام بھی رسمی ہو رہا ہے۔
کل کائنات کا علم قرآن میں ہے اور قرآن قلب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترا۔ رمضان میں قرآن اور صاحب قرآن سے باہمی تعلق استحکام ایمان کے باعث ہے۔ تقویٰ حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتا۔ جس طرح ہر رسول کے لیے نبی ہونا شرط ہے اسی طرح ہر ولی لازمی طور پر عالم ضرور ہوتا ہے۔ ماہ صیام میں حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مزین ہو کر ہی تقویٰ کا نور حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد نے 28 اگست 2010ء کو ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پارٹی میں اسلام آباد کے مختلف سکولز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھی شرکت کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر احمد ذوالقرنین بھی تقریب میں موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 20 سال سے لگاتار ہونے والے شہر اعتکاف کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اعتکاف پر تحریک کی طرف سے خرچ ہونے والے 3 کروڑ روپے بھی سیلاب زدگان پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شجر ایمان کی جڑ عقیدہ ختم نبوت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت وہ بنیاد ہے جس پر قصر ایمان قائم ہے۔ اگر اس بنیاد کو نکال لیا جائے تو قصر ایمان دھڑام سے گر جاتا ہے۔ لہذا اوائل دور اسلام سے ہی اس عقیدہ پر حملے بھی ہوتے رہے اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر دور میں ان حملوں کو پسپا کرتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.