سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 10 روزہ حلال ایجوکیشن تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت و خطاب
تحریک منہاج القرآن نے حرمین شیریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف 2023 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہزاروں مرد و خواتین معتکفین کے لیے الگ الگ انتظامات کیا گیا، حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ روزانہ بعد از نماز تراویح خطابات فرمائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اٹک میں شیخ الاسلام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور صدر پی اے ٹی شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن نے شرکت و گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام چکوال میں فلاح انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شیخ الاسلام سیمینار فیروزوالا میں شرکت و گفتگو کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں مسجد و مدرسہ منہاج القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر جڑانوالہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن و مدرسہ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جڑانوالہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیر منعقدہ محفلِ میلاد بعنوان خوشبوئے کائنات ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کے ذریعے مستحقین کو کاروبار کروائیں اور انہیں زکوٰۃ لینے کی بجائے دینے والا بنائیں۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کا بنیادی اسلامی تصور غربت کا خاتمہ ہے مگر غربت کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام ہفت روزہ تقریبات کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ریاست کے لئے ذمہ دار صحافت ضروری ہے۔ فعال ادارے قوم کو مایوسی سے نکالتے ہیں۔ انصاف، تحفظ اور آگے بڑھنے کے مواقع دینے والے نظام کو سوسائٹی کا ہر فرد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 15 مارچ ”یوم انسداد اسلاموفوبیا“ پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اسلام دین امن و سلامتی ہے اس کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کیلئے میثاق مدینہ کی دستاویز کا عمیق فکری مطالعہ ضروری ہے۔ میثاق مدینہ کے ذریعے کرہ ارض کی پہلی ریاست، ریاست مدینہ وجود میں آئی جو مختلف مذاہب کے افراد، مختلف الفکر قبائل پر مشتمل تھی، پیغمبر امن و سلامتی نے میثاق مدینہ کے ذریعے ہر مذہب اور ثقافت کو تحفظ دیا اور جان و مال کی سلامتی کی آئینی ضمانت مہیا کی اور امن بقائے باہمی کے اصول پر ایک عالمگیر سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 65 واں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو کے اسلامک سنٹر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اومان کے دارلحکومت مسقط میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کیک کاٹ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس خصوصی دن کی تقریب کے لیے راحت قادری کے گھر جمع ہونے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے اور عقیدتوں کی تقویت کا موقع ملا۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے انتہائی معتمد ساتھی، تحریک منہاج القرآن کے سابق مرکزی صدر حافظ محمد امین الدین قادری رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 9 مارچ 2023 بروز جمعرات شام 6 بجے جامع مسجد Wبلاک، DHAفیزIII، بلمقابل میکڈونلڈ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.