سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء (اٹلی ) کے زیراہتمام مورخہ 11 جولائی 2010ء بروز اتوار اٹلی کے مشہور نعت خواں حاجی محمد الیاس کے گھر میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 جولائی2010ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر ھائینگ سٹی (تھیگو) میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم ولادت کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت سید مجتبی حسین شاہ نے کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 10 جولائی 2010ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک خوب صورت محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃالمبارک بعد نماز عشاء معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو ناروے) کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی محبت و عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں مقامی علماء کرام نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشترکہ پروگرام 9 جولائی 2010ء کو ہوا۔ گوشہ درود کا یہ 55 واں ماہانہ روحانی اجتماع تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی ا ٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 09 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کی مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ، رفقاء و اراکین اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی 2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء انوار مدینہ مسجد میں معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ یونان سے کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فضل کالونی تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 8 جولائی 2010ء کو منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اور صفدر علی بٹ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ زیرسرپرستی محمد کلام نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزلینڈ (زیورچ) کے زیراہتمام مورخہ 5 جولائی 2010ء کو لبنانی مسجد میں ماہانہ محفل ذ کر و نعت منعقد ہوئی جس میں زیورچ کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان مائنارٹی کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیراہتمام سانحہ داتا دربار کے خلاف مذمتي اجلاس 5 جولائي 2010ء کو لاہور ميں ہوا۔ داتا دربار کے صحن میں ہونے والے اجلاس ميں مختلف مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کي۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں اور سنی رابطہ کونسل کے زیراہتمام داتا دربار حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے کی۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کی ریلی لاری اڈا سے شروع ہوئی اور غوثیہ چوک میں سنی رابطہ کونسل کی ریلی میں شامل ہو گئی۔
داتا دربار پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف تحریک منہاج القرآن لاہور نے 4 جولائی 2010ء کو "عظمت داتا علی ہجویری ریلی" نکالی۔ لاہور کے ناصر باغ تا داتا دربار ہونے والی اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے داتا صاحب سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 4 جولائی 2010ء بروز اتوار مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ کانفرنس میں حضرت علامہ حافظ صفدر مجید نے خصوصی طور پر MQI سپین سے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.