سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گذشتہ دنوں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم آصف علی زرداری وفد کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورہ پر تشریف لائے۔ ان کے وفد میں وزیر خارجہ محترم شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر داخلہ محترم اے رحمان ملک بھی شامل تھے، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، ناظم میڈیا کونسل راو خلیل احمد اور دیگر عہدیداران نے اس دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ سے خصوصی ملاقات کی
متاثرین سوات و مالاکنڈ کی امداد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم تیزی سے جاری ہے۔ 21 مئی 2009ء کو جھولی پھیلاؤ مہم میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ جھولی پھیلاؤ مہم کا یہ مرحلہ لاہور کے لبرٹی چوک سےشروع ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین سے یکجہتی اور انکی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ مہم میں مرکزی قائدین سے لے کر کارکنان تک بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اس عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرنی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب یورپ کے سالانہ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس کے چارلس دیگال ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا شاندار استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 17 مئی 2009ء کو ختم ہو گیا۔ اجلاس کا آغاز 16 مئی کو ہوا تھا۔ مرکزی امیر تحریک و پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اجلاس کی صدارت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ کے لیے 30 لاکھ روپے کا امدادی سامان مردان بھجوا دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم ڈاکٹر شاہد محمود نے 19 مئی 2009ء کو ٹرکوں پر لدے امدادی سامان کو مالاکنڈ روانہ کیا۔
بارسلونا کی بلدیہ عظمیٰ کے نائب مئیر Carles Martiنے منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کی دعوت پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بارسلونا کے قدیم شہر Ciutat Vella کی میونسپل کارپوریشن کے نائب صدر Paco Salvador اور بلدیہ بارسلونا کے تارکین وطن کے امور کے نگران اعلیٰ Daniel de Torres بھی موجود تھے۔
متاثرین سوات و مالا کنڈ ڈویژن کی بحالی کے لئے امدادی کارروائیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے لاہور بھر کی تنظیمات کا اجلاس ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان کو خصوصی بریفنگ دی اور منہاج القرآن کی دنیا بھر کی تنظیمات کے نام پیغام دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد، منہاج یونیورسٹی کے فاضل اور Noor TV کے معروف مقرر علامہ ظل عمر قادری 4 روزہ دعوتی دورے پر 15 مئی کو آئرلینڈ سے بارسلونا پہنچ گئے ہیں۔ منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
15 مئی2009ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا، سپین کی ایگزیکٹو کی طرف سے علامہ ظل عمر قادری کے اعزاز میں ذیشان ریسٹورنٹ بارسلونا میں پرتپاک عشائیہ دیا گیا، جس میں سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات ارشد محمود، قیصر چیمہ، محمد اکرم اعوان اور سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاویدخان موجود تھے ۔
مئي بروز جمعہ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا ميں منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج يوتھ ليگ کے ايگزيکٹو ممبران کے ساتھ علامہ ظل عمر قادري کي تعارفي نشست کا انعقاد ہوا۔ تربيتي نشست کا آغاز تلاوت قرآن کريم سے الحاج قاري عبد الرحمان نے کيا،
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مہاجرین سوات کے لیے ہنگامی طور پر امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر بحالی کیمپ بھی لگائے ہیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں "تحفظ پاکستان علماء و مشائخ کنونشن" منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بھرسے جیّد اور نامور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
تحریک منھاج القرآن کراچی شعبہ دعوت لیاری ٹاون کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 10 مئی 2009 بروز اتوار بعد از نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ بہار کالونی لیاری میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن مکہ کالونی (گلبرک، لاہور) کے زیر اہتمام سعید شادی ہال میں درسِ عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز اتوار کے روز صبح 9:00 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ بعد ازاں نعت خواں حضرات نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.