سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اعتکاف گاہ میں معتکفین کی آمد صبح 9:00 بجے شروع ہو گئی، اعتکاف گاہ میں معتکفین کے داخلہ کے لئے مرکزی گیٹ کے علاوہ 10 سے زائد داخلی دروازے بنائے گئے تھے جہاں سے صرف متعلقہ بلاکس کے معتکف ہی اندر جا سکتے تھے، شہر اعتکاف کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلی بار جامع المنہاج سے متعلقہ گراؤنڈ میں بھی اعتکاف گاہ بنائی گئی جہاں عصر سے قبل تمام بلاک معتکفین سے پر ہو چکے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے تمام شہروں میں نماز تراویح اور عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھائی گئیں۔ اس سلسلے میں مرکزی صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت اور صدر منہاج القرآن بریشیا دلدار احمد کی کوششوں سے ملک محمد اسماعیل اعوان مرکزی نائب ناظم ممبر شپ نارتھ اٹلی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ حافظ اسماعیل رمضان شریف سے ایک روز قبل میلان سے ایزیو تشریف لائے تو تحریک منہاج القرآن کے مقامی احباب نے انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد حفیظ درانی نے اپنی رہائش گاہ پر میزبانی کا فریضہ سرانجام دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تیسری سالانہ سیدہ کائنات (رض) کانفرنس مورخہ 26 ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ڈینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین بھی موجود تھیں۔
گوشہ درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کی بیسمنٹ کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے لیے ابتدائی طور پر مینارۃ السلام کے ایک حصے میں بننے والی بیسمنٹ کی چھت پر سریے سے بھاری لینٹر ڈالا گیا ہے جن کے اوپر فرش بچھایا گیا ہے۔ اب تک اس بیسمنٹ کی چھت پر دس سے زائد بڑے بڑے پلرز اور بیمز بنائے گئے ہیں اور ان کے اوپر ہرش بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 24 ستمبر وطن واپس پہنچ گئے۔ آپ اپنے دورہ یورپ کے بعد مدینہ پاک میں تھے جہاں سے وہ وطن واپس آئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ آمد کے بعد ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے آپ کا شاندر استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ساجد محمود بھٹی، ڈاکٹر شاہد محمود، پروفیسر ذوالفقار علی اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صاحبزادہ حسین محی الدین کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ یہاں ائیر پورٹ پر موجود کارکنان نے مختلف خیر مقدمی بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے آپ کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ بعد ازاں صاحبزادہ حسین محی الدین کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون تک لایا گیا۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حسین محی الدین کی گزشتہ دنوں مدینہ منورہ میں رسم نکاح ہوئی تھی۔ ان کی شادی سفیر یورپ الحاج حافظ نزیر احمد کی بیٹی سے طے پائی ہے۔ دنیا بھر سے ان کو ہدیہ تبریک اور تفنیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نارتھ امریکہ، برطانیہ کے دعوتی و تنظیمی دورہ اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد مورخہ 21 ستمبر کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ طے شدہ شیڈول سے تین روز قبل لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں قیام کے دوران الہدایہ کیمپ 2007ء سے سلسلہ وار خطاب کئے۔ کیمپ میں یورپ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جامع المنہاج میں منعقد ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین سے ہر روز بعد نماز عشاء و تراویح خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں شہر اعتکاف کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر ظفر اقبال چوھدری سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں یہ عہدہ حکومت پاکستان نے دیا ہے۔ ان کے اس اعزاز پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین نے خصوصی مبارکباد دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 18 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیرصدارت اس اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے چاروں صوبوں سے صوبائی نمائندوں کے علاوہ ملک بھر سے تحریک کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم سیکرٹریٹ عبدالواحد بٹ، ناظم دعوت و تربیت رانا محمد ادریس، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز اور تحریک کی دیگر نظامتوں کے سربراہان اور ممبر ای سی ای بھی موجود تھے۔
مینارۃ السلام کے تعمیری کام کے دوسرے مرکزی حصے کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں 14 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یہ دعائیہ تقریب مینارۃ السلام (گوشہ درود کا گنبد) کی عمارت کی بنیاد رکھتے وقت منعقد کی گئی۔
منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 9 ستمبر بروز اتوار ایک عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت صاحبزادہ پیر حافظ غلام اکبر صاحب نے کی جبکہ مہمانہ خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لخت جگر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی رسم نکاح سفیر یورپ علامہ حافظ نزیر احمد کی صاحبزادی سے 3 ستمبر کو مدینہ منورہ میں انجام پائی۔ اس موقع پر مدینہ منورہ میں رسم نکاح کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مورخہ 6 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ موسم کی خرابی کے باعث یہ پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراؤنڈ کی بجائے جامع مسجد منہاج القرآن میں ہوا۔ اس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ ان کے ساتھ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، علامہ محمد نواز ظفر، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، امیر تحریک گوشہ درود الحاج محمد سلیم شیخ، حاجی محمد ریاض اور دیگر مرکزی قائدین تحریک بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔
شعبان المعظم کے بابرکت مہینے میں 27 شعبان المعظم کو تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ طارق روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن عوامی داد رسی سیل کے چیئرمین ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں سابق وفاقی وزیر ایس ایم منیر، سابق وفاقی وزیر میر نواز مروت، قاضی زاہد حسین، مسعود عثمانی، قیصراقبال قادری، پروفیسر نعیم انور نعمانی، سید ظفراقبال، اطہرجاوید صدیقی، آصف پی پی، محمود میمن، زاہد لطیف، جاوید پی پی، مفتی رفیق الحسنی، حافظ محمد اصغر، محمد الیاس مغل، کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ جبکہ نقابت کے فرائض حامد رضا قادری نے ادا کئے۔ اس موقع پر معروف ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الحاج محمد صدیق اسماعیل، خالد حسین، حافظ محمد سرور سہروردی، رب نواز، معاذ علی نظامی، عدیل قاسمی اور قاضی کامران کے علاوہ کثیر تعداد میں ثناخوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور محفل میں محبت و عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی۔
حافظ محمد سعید رضا بغدادی (منہاجین) کی کتاب "عرفان القرآن کورس" کی تقریب رونمائی 22 اگست 3 بجے سہ پہر کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کی سعادت شکیل احمد طاہر نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض بالترتیب ایڈیٹر دختران اسلام علامہ محمد حسین آزاد اور مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے انجام دیئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام گذشتہ دنوں جیوے پاکستان یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی شیان شان طریقے سے منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی کی نعمت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لانا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو مختلف چیلنجز کا سامان ہے۔ جن سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کے استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسلم نوجوانوں کا اپنی تہذیب و ثقافت کے احیاء اور خود اپنے لیے ذہنی وروحانی تسکین کے حصول کی خاطر مسلسل جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس مسلسل جدوجہد کی پہلی منزل فکری تربیت اور تعلیمی تحریک ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے جیوے پاکستان کے نام سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس پر امن مہم کے دوران یوم آزادی کے موقع پر 65 شہروں میں جیوے پاکستان کے نام سے موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد ہوا۔ 22 شہروں میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین اور اہم مقامی سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریری مقابلے اور سیمینارز بھی منعقد کئے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.