سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حسب سابق مرکز پر اجتماعی قربانی کے علاوہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ پنجاب کے 57، صوبہ سرحد کے گیارہ، اندرون سندھ 10، کراچی دو اور بلوچستان چار اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے چھ شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی۔
محترمہ بے نظیر بھٹو "شہید جمہوریت" کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔
مورخہ 28 دسمبر 2006 صبح 10:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے سبزہ زار میں میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے فرمائی جبکہ مہمانان گرامی میں خدیجہ قرۃالعین قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن خان درانی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور سفیر یورپ حافظ نذیر احمد خان شامل تھے۔
یوتھ پارلیمنٹ کا تیسرا سہ ماہی اجلاس مورخہ 24 دسمبر 2006 بروز اتوار ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں زیرِصدارت محترم ساجد محمود بھٹی (سپیکر یوتھ پارلیمنٹ) منعقد ہوا۔ اجلاس کی میزبانی نظا متِ یوتھ گوجرانوالہ نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن مجید اور نعت شریف سے کیاگیا۔
پچیس دسمبر 1876 کا سورج مسلمانان برصغیر کے لئے خوشی کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے محمد علی جناح کی صورت میں قوم کو ایک عظیم رہنما دیا جس نے آگے چل کر قوم کو آزادی کا نغمہ جانفزا سنایا۔ چنانچہ پوری قوم نے اسے اپنا لیڈر مانتے ہوئے اس کا ساتھ دیا اور یہی وہ شخصیت تھی جسے قائد اعظم محمد علی جناح کے لقب سے نوازا گیا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کی آزادی کے لئے دن رات ایک کئے اور بالآخر 14 اگست 1947 کو وہ پاکستان بن گیا جس کا خواب علامہ اقبال رحمۃ اللہ نے دیکھا تھا اور تعبیر قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان کی صورت میں قوم کو دی۔ اس عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 19 دسمبر کو منہاج یونیورسٹی کے سبزہ زار میں ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد بزم منہاج نے کیا۔
بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے گزشتہ روز ایک تقریب میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم کے لئے کی جانے والی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان خدمات کے اعتراف میں امن ایوارڈ دیا ہے جو کہ پرنسپل سیکرٹری بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک جی ایم ملک نے وصول کیا۔ اس تقریب میں بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنماؤں میں ’’امن ایوارڈ‘‘ تقسیم کیے۔
سابق اولمپئن اور قومی ہاکی ٹیم کے سٹار کھلاڑی خواجہ جنید گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن تشریف لائے ہاکی کوچ خالد سعید اور قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مجاہد افضل بھی انکے ساتھ تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خواجہ جنید اور انکے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے اپنی ملاقات میں معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی تنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے تعارفی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اولمپئین خواجہ جنید نے بتایا کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گزشتہ سال اعتکاف 2005ء میں پہلی بار ملاقات کی تھی اس پہلی ملاقات میں انہوں نے جو خلوص، شناسائی اور پیار دیا وہ آج بھی میرا اثاثہ ہے۔
ہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جاری ہفتہ تقریبات کے سلسلہ میں 3 دسمبر 2006ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے تحت "فکر قائد اور نسل نو" کے عنوان کے تحت یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا ٹیلیفونک خطاب ہوا۔ فیصل آباد کی تنظیم کی جانب سے TMA ھال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مرکز کی جانب سے ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نے تبلیغ کے لئے قرآن مجید کو ذریعہ اور وسیلہ بنا کر عوام الناس کا قصوں کہانیوں اور غیرمستند ذرائع علم سے تعلق توڑا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے دنیا کی ہر بحث قرآن سے کر کے ثابت کیا ہے کہ قرآن ہر علم و فن کا منبع ہے
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سے مورخہ 30 نومبر 2006 کی شام 7:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن لاہور میں قومی یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نمازِ عشاء کے بعد پروگرام کی کاروائی کا آغاز منصور بلال علوی (سینئر ممبر یوتھ کیبنٹ) نے بطور کمپیئر کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر انعقاد پذیر ہونے والی ہفت روزہ تقریبات کا آغاز مورخہ 25 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے ہوا۔ یہ تقریبات ملک بھر میں تحصیل سطح پر انعقاد پذیر ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، کوئٹہ، ایبٹ آباد، کراچی، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں قومی سطح کے یوتھ سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ملک بھر کے نامورادیب، سیاستدان اور سکالرز شرکت فرما رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سفیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد قادری بھی تشریف لائے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ائیرپورٹ پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام، ڈائریکٹر فارن افیئرز نجم الثاقب، جاوید اقبال قادری، ساجد محمود بھٹی، چوہدری محمد شریف، شکیل احمد طاہر، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تمویلات شاہد لطیف قادری، ناظم تعمیرات میاں ممتاز احمد قادری، ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس شوکت علی قادری، سیکرٹری یوتھ بلال مصطفوی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے کوآرڈینیڑ محمد عباس نقشبندی اور دیگر قائدین نے ان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں قومی مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد کیا گیا۔ قومی مقابلہ حسن قرآت دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلا مرحلہ یکم رمضان المبارک تا دس رمضان المبارک کے دوران تھا۔ اس مرحلے کے دوران کالجز، یونیورسٹیز اور منتخب شدہ تحصیلات میں 15 سے 25 سال عمر کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسنِ قرآت ہوا۔ ان مقابلہ جات کے ونرز کو فائنل کے لیے 25 رمضا ن المبارک کے دن شہرِاعتکاف لاہور میں مدعو کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مسجد جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں مؤرخہ 2 نومبر کو ماہانہ مجلس ختم صلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ گوشہء درود و سلام کا یہ پروگرام باقاعدہ طور پر عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوا۔ سٹیج پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نائب ناظم اعلیٰ سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم پنجاب احمد نواز انجم اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شاہد محمود بیٹھے ہیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران جن میں جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر نذیر رومانی (وائس چانسلر یونیورسٹی)، فاروق امجد میر، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، پروفیسر ہمایوں احسان اور دیگر نے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین بورڈ آف گورنرز مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام فاضل ممبران کو اس افتتاحی اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ علمی تعاون بدستور جاری رہے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ ان معزز ممبران کی ماہرانہ سرپرستی میں ادارے کا معیار تعلیم بلند کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہے گی، بورڈ آف گورنرز نے اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز، سلیکشن بورڈ، بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل کے لیے اراکین کی نامزدگی کی، بورڈ نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.