سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن تائیوان کے زیراہتمام 27 جنوری 2023 کو تائیوان کے شہر تائی پے نیشنل تائیوان یونیورسٹی اکیڈمیا سکینیا تائیوان (National Taiwan University and Academia Scinia Taiwan) میں 10 واں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ خصوصی اکنامک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ محدود وسائل اور لامحدود خواہشات کی وجہ سے آج پوری قوم کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر معاشی حوالے سے بدترین دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے فوری 7 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر کلاسز کے طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنگ نظری اتحاد و یکجہتی، عقل و شعورکی دشمن اور ترقی کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے۔ آج نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ بطور قوم ہماری شناخت کو مٹایا جا رہا ہے۔ طلباء نظریاتی دہشت گردی کے خلاف دیوار بنیں۔ اپنا مضبوط تعلق قرآن و سنت کی تعلیمات کے ساتھ استوار کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’فہم دین موبائل ایپلی کیشن‘‘ کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے بےحد خوشی ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مرکزی سیکرٹریٹ حالات و واقعات و عوامی رجحانات کے مطابق دعوتی اسلوب اور ابلاغ کے جدید ذرائع استعمال کر رہا ہے۔ فہم دین ایپ کی تیاری اس ضمن میں ایک حوصلہ افزاء پیش رفت اور اہم کامیابی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست (نفلی اعتکاف) کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔اس اہم نشست میں عوام الناس بالخصوص نوجوانوں نے خصوصی شرکت کی اور بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی نشستوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام سائتامہ کن کازوشی میں 22 جنوری 2023 کو محفل درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کو سیّد ثاقب شیرازی اور سیّد مطاہر حسین شاہ کے ماموں سیّد محمد سخی شیرازی جن کا گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہوا تھا، کے ایصال ثواب کیلئے منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں تقریباً پچیس رفقاء اور دوست احباب نے شرکت کی۔
منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام عظیم الشان قومی یوتھ کنونشن آج ہفتہ کو ہو گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج یوتھ لیگ کے قومی یوتھ کنونشن سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت بڑی سازش کا شکار ہے۔ بدعنوانی اور نااہلی کا سیلاب اخلاقی اقدار سمیت سب کچھ بہا کر لے گیا۔ آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک بنایا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر 21 جنوری بروز ھفتہ کو سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران، جن میں ھیڈ آف قونصلیٹ احسان کریم، ھیڈ آف پریس دانیال گیلانی، ڈیفنس اتاشی کموڈور رضوان، نیول اتاشی کیپٹن شفیق شامل تھے، کے ھمراہ مرکز لاکورنیو تشریف لائے اور منہاج القرآن کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق مصطفوی معاشرے کا قیام ہی موجودہ مسائل کا حل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین و کارکنان چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، اوپننگ بیٹسمین عابد علی اور فاسٹ باؤلر محمد عباس نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کبڈی پلیئر و ٹرینر اولپمپیئن مس راحیلہ اور مس عمارا بھی موجود تھیں۔
حافظ محمد احمد خطیب نے 20 جنوری 2023 کو مرکز منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کا دورہ کیا، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ محمد آصف جمیل نے ان کا استقبال کیا۔ استقبال میں محمد توحید، شاہد انوربیلا، رانا فہیم شہباز اور عادل پٹیل شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی اجلاس کٹھہ سگھرال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شرکت و گفتگو کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلباء کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کیمپ میں شریک سینکڑوں طلباء کو امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ طلباء کی کونسلنگ کیلئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.