سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن نورپور (سب تحصیل پاکپتن شریف) کے زیراہتمام مؤرخہ 29 اگست 2006ء بروز منگل جامع مسجد نور میں ماہانہ درس عرفان القرآن کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب نے سورہ الحجرات کی آیت مقدسہ کی روشنی میں وجد آفریں درس قرآن دیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد جناب ڈاکٹر محمد رفیق یاسر ناظم تحریک منہاج القرآن نورپور نے خطبہ استقبالیہ دیا اور تقریب میں 500 سے زائد مرد و خواتیں نے شرکت کی۔ مسجد کے دوسرے ہال میں کلوز سرکٹ کی ذریعے خواتین بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن نے تبلیغ کے لئے قرآن مجید کو ذریعہ اور وسیلہ بنا کر عوام الناس کا قصوں کہانیوں اور غیرمستند ذرائع علم سے تعلق توڑا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے دنیا کی ہر بحث قرآن سے کر کے ثابت کیا ہے کہ قرآن ہر علم و فن کا منبع ہے۔ سن 2004 میں قائد تحریک منہاج القرآن کے حکم سے نظامت دعوت نے قرآن کے اسی پیغام کو عام کرنے کے سلسلہ میں ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کے سلسلے میں کا آغاز کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے طلباء اور منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل سکالرز نے ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کا آغاز کیا اور یوں رجوع الی القرآن کی مہم دروس عرفان القرآن کی شکل میں ملک گیر سطح پر تبلیغی تاریخ میں ایک غیرمعمولی باب کی شکل اختیار کر گئی۔
تحریک منھاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام مورخہ 27 اگست 2006 بروز اتوار بمقام ھمدرد ہال مریڑ چوک راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 350 افراد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے تحریک منھاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔ تحریک میں شامل ہونے والوں میں قاری محمد ندیم قادری خطیب جامع مسجد رحمانیہ و امیرعالمی سنی اتحاد،حافظ غلام مصطفےٰ خطیب جامع مسجد مدینہ رضویہ مصریال، حاجی محمد بشیر ممبر ضلع بیت المال کمیٹی، محمد حسن ہزاروی جنرل سیکریٹری JUI (مولانا فضل الرحمان گروپ)، محمد خلیل علی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ، چوہدری امتیاز ناظم UC-24، معروف تاجر اور حمیدہ قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، محمد آصف ناظم یونین کونسل چک جلال دین، چوھدری جاوید نائب ناظم جٹاں یونین کونسل، زینب بی بی لیڈی کونسلر جٹاں، ملک ممتاز احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوھدری محمد رفیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، رفاقت حسین وارثی انکم ٹیکس آفیسر، وارث علی مینجر پنجاب بینک کہوٹہ، عمران نذیر پنجاب بینک چوڑ چوک شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں خواتین اور مرد حضرات نے تحریک میں فارم پُر کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔
چار روزہ الھدایہ کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام پروقار تقریب کے طور پر منعقد ہوا۔ افتتاحی روز تقریب کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زاہد اقبال اور عبدالقدیر نے اس میگا ایونٹ کی تعارفی نشست میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں برطانیہ کے علاوہ نارتھ امریکہ، ڈنمارک، ہالینڈ فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے نوجوان موجود ہیں۔ الھدایہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد دیار غیر میں مقیم نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ شیخ الاسلام کی خصوصی ہدایت پر یہ کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ اس تعارفی نشست کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور معزز مہمان محدث اعظم الاستاذ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی (شام) تشریف لائے۔ آپ شام کے نامور فقہی اور علم الفقہ پر مشہور کتاب الفقہ الحنفیہ کے مصنف اور ماجع مسجد اُموی (دمشق) کے خطیب اعظم بھی ہیں۔ شیخ الاسلام کی خصوصی دعوت پر اس کیمپ کے لیے برطانیہ تشریف لائے جہاں آپ کی یہ پہلی آمد تھی۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے گذشتہ روز صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن درانی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی اور علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اعجازالحق بھی تحریک کی لائف ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ تاحیات ممبرشپ کے فارم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم کا زمانہ معترف ہے اور ساری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ اسلامک سینٹرز اسلام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جن کے علم سے ہم جیسے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ کشمیر کاز اور عالمی امن کیلئے بھی ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔
مؤرخہ 20 اگست 2006ء تحریک منھاج القرآن ایبٹ آباد تنظیم کے زیر اہتمام "عرفان القرآن کی تقریب رونمائی" کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب جبکہ خصوصی مقالہ ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کا تھا۔ دیگر مہمانان گرامی میں امیر تحریک صوبہ سرحد مشتاق علی خان سہروردی، ناظم تحریک صوبہ سرحد ضیاء الرحمان اخوندزادہ، مرکزی ناظم دعوت ارشاد حسین سعیدی، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، نائب صدر تحصیل ایبٹ آباد انجینئر رفیع الدین، ناظم تحریک تحصیل ایبٹ آباد محمد ایاز، فضل گل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، پیرزادہ پروفیسر نجیب علی خان پرنسپل گرلز کالج وممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پروفیسر ایوب صابر سابق چیئرمین روڈ ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر علامہ عبدالبصیر، علامہ مقصود الرحمان انقلابی، محمد اعظم قادری امیر دعوت اسلامی ضلع ایبٹ آباد، پروفیسر صدیق قریشی اور ڈاکٹر سید بی بی پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد شامل تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام 20 اگست 2006 کو شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس لندن میں منعقد ہوئی یوں تو برطانیہ میں ہر سال یہ سالانہ پروگرام منعقد ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کی خاص بات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت تھی۔ یہی نہیں بلکہ اس مقدس و بابرکت محفل کو شام سے تشریف لائے معزز مہمان الاستاذ الفقیہ المحقق الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی نے بطور مہمان خصوصی رونق بخشی۔ عالم اسلام کی دو معتبر شخصیات کی موجودگی میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد اہل برطانیہ کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں تھا۔ یہ پروگرام Qtv نے براہ راست پیش کر کے دنیا بھر کے ناظرین کو بھی اسمیں شریک کیا۔
عرفان القرآن کی پہلی تقریب تقسیم اسناد کی تقریب 17 اگست 2006ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر FMRi حال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مفتی عبد القیوم خان ہزاروی نے کی پروفیسر محمد نواز ظفر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مہمانوں میں نائب امیر تحریک سمیع اللہ قادری، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم تربیت سید فرحت حسین شاہ، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، محمد ضیا نیر اور حکیم محمد یونس موجود تھے۔
تحریک منھاج القرآن راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے اہتمام سلسلہ وار ماہانہ درس قرآن کی روح پرور اور کامیاب نشست کا انعقاد 13اگست بروز اتوار بمقام ریڈیئنٹ سکول سروس روڈ ہائی وے کیا گیا۔ محفل کی خاص بات شہید ناموس رسالت عامر چیمہ کے والد گرامی جناب پروفیسر نذیر چیمہ، آل پاکستان اخبار فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جناب ٹکا خان صاحب، ریڈیئنٹ سکول کے چیئرمین جناب حاجی مختار اور ادارہ منھاج القرآن دوبئی کے صدر ملک فخر زمان عادل کی خصوصی شرکت تھی۔ دیگر شرکائے محفل میں امیر تحریک منھاج القرآن راولپنڈی مرزا آصف، ناظم دعوت حافظ عبدالجبار، پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، عوامی داد رسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، ناظم تحریک منھاج القرآن حلقہ پی پی 14 رانا سرور، ملک خضر حیات عباسی، ریاض محمود، اعجاز کیانی، فیروز خان، شاہد محمود اور دیگر تحریکی کارکنان کی ایک کثیر تعداد محفل میں موجود تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں نوجوانوں کے عالمی دن (12 اگست) کے موقع پر نیشنل یوتھ سیمینار بعنوان "عالمی امن اور آج کا نوجوان" منعقد ہوا جس میں سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت ڈائریکیٹر یوتھ افیئرز تحریک منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک نے لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج مناتے ہوئے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کیے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، جہلم سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات نے پر امن احتجاجی مظاہرے کئے۔ لاہور پریس کلب کے سامنے لبنان کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی بدترین بربریت کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور احتجاج میں شریک سینکڑوں افراد نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
عالمی امن کے قاتل اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں معصوم لبنانی بچوں اور مظلوم نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیام امن کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ہزاروں بچوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اب تک پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جسکی کوریج کیلئے عالمی میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں بچوں نے سفید رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو ان کی طرف سے عالمی اداروں اور موثر ممالک سے امن کی اپیل تھی۔ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے بچوں نے UN اور او آئی سی کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔ اور مذکورہ اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھا۔ درجنوں بچے شدید زخمی حالت کا روپ دھارے سٹریچر پر لیٹے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے ماتھے کے گرد سرخ رنگ کے کاغذ کے ربن باندھ رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود پریس کلب کے اردگرد کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی
یوتھ لیگ اور موومنٹ کے کام کو مزید فروغ دینے کے لیے آئندہ سال کا ورکنگ پلان تیار کیا گیا ہے جوکہ تحریک منہاج القرآن اور دیگر فورمز کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے آئندہ سال کے لیے اپنے اہداف غیر معمولی رکھے ہیں اور تنظیمات کو گروپس میں تقسیم کرکے اپنی توانائیوں کو بھی بتدریج ان ہی علاقوں پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسی تنظیمات جہاں کام زیادہ ہے ان کو گروپ A میں رکھ کر زیادہ اہداف دیئے گئے ہیں جبکہ باقی تنظیمات کو گروپ B میں رکھ کر نسبتاً کم اہداف دئیے گئے ہیں۔
مؤرخہ 2 اگست 2006ء بروز بدھ بوقت 00 : 3 بجے بمقام پریس کلب لاہور احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ہر مسلم لبنان و فلسطین کے معصوم اور نہتے شہریوں پر اسرائیلی جارحیت پر دل گرفتہ اور غمگین ہے۔ ایسے میں ہر انسان بالخصوص مسلم امہ کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کی کوششیں کرے۔ اس فرض کو نبھانے کے لئے ویمن لیگ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ قرار داد ویمن لیگ لبنان و فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتی ہے، ہم لبنانی و فلسطینی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسرائیل لبنان و فلسطین کے خلاف جنگ اور ریاستی دہشت گردی فوری طور پر بند کرے۔ اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس اسرائیل کی لبنان و فلسطین پر جارحیت اور معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام بند کروائے اور عالمی امن کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ لبنان میں امن فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج القرآن یوتھ کے ناظم ساجد محمود بھٹی، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب عبدالحئی علوی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.