سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سے مورخہ 30 نومبر 2006 کی شام 7:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن لاہور میں قومی یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نمازِ عشاء کے بعد پروگرام کی کاروائی کا آغاز منصور بلال علوی (سینئر ممبر یوتھ کیبنٹ) نے بطور کمپیئر کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر انعقاد پذیر ہونے والی ہفت روزہ تقریبات کا آغاز مورخہ 25 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے ہوا۔ یہ تقریبات ملک بھر میں تحصیل سطح پر انعقاد پذیر ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، کوئٹہ، ایبٹ آباد، کراچی، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں قومی سطح کے یوتھ سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ملک بھر کے نامورادیب، سیاستدان اور سکالرز شرکت فرما رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سفیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد قادری بھی تشریف لائے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ائیرپورٹ پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام، ڈائریکٹر فارن افیئرز نجم الثاقب، جاوید اقبال قادری، ساجد محمود بھٹی، چوہدری محمد شریف، شکیل احمد طاہر، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تمویلات شاہد لطیف قادری، ناظم تعمیرات میاں ممتاز احمد قادری، ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس شوکت علی قادری، سیکرٹری یوتھ بلال مصطفوی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے کوآرڈینیڑ محمد عباس نقشبندی اور دیگر قائدین نے ان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں قومی مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد کیا گیا۔ قومی مقابلہ حسن قرآت دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلا مرحلہ یکم رمضان المبارک تا دس رمضان المبارک کے دوران تھا۔ اس مرحلے کے دوران کالجز، یونیورسٹیز اور منتخب شدہ تحصیلات میں 15 سے 25 سال عمر کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسنِ قرآت ہوا۔ ان مقابلہ جات کے ونرز کو فائنل کے لیے 25 رمضا ن المبارک کے دن شہرِاعتکاف لاہور میں مدعو کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مسجد جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں مؤرخہ 2 نومبر کو ماہانہ مجلس ختم صلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ گوشہء درود و سلام کا یہ پروگرام باقاعدہ طور پر عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوا۔ سٹیج پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نائب ناظم اعلیٰ سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم پنجاب احمد نواز انجم اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شاہد محمود بیٹھے ہیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران جن میں جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر نذیر رومانی (وائس چانسلر یونیورسٹی)، فاروق امجد میر، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، پروفیسر ہمایوں احسان اور دیگر نے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین بورڈ آف گورنرز مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام فاضل ممبران کو اس افتتاحی اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ علمی تعاون بدستور جاری رہے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ ان معزز ممبران کی ماہرانہ سرپرستی میں ادارے کا معیار تعلیم بلند کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہے گی، بورڈ آف گورنرز نے اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز، سلیکشن بورڈ، بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل کے لیے اراکین کی نامزدگی کی، بورڈ نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی۔
والد گرامی شیخ الاسلام فرید ملت حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں محفل نعت و محفل سماع مورخہ 28 اکتوبر 2006 روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اس محفل سماع اور محفل نعت کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں پُروقار انتظامات کئے گئے تھے۔ یہاں مغرب کی نماز کے بعد حاضرین کی آمد شروع ہو گئی تھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 9:00 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سٹیج پر معزز مہمانوں میں خواجہ عبدالعزیز چشتی، جمیعت علمائے پاکستان (نفاذ شریعت) کے صدر انجینئر سلیم اللہ خان، امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، سید خلیل الرحمٰن چشتی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صوفی خاکسار، علامہ علی غضنفر کراروی، علامہ محمد حسین آزاد، ڈاکٹر شاہد محمود اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ کمپئرنگ کے فرائض علامہ محمد حسین آزاد نے انجام دیئے۔
ستائیسویں شب کے روحانی اجتماع کے بعد آج صبح جامع المنہاج میں ایک روح پرور اور پرکیف منظر تھا۔ صبح کی پھوٹتی پو اور پرنور گھڑیوں میں آج نماز فجر کے بعد تسبیحات نے اس ماحول کو مزید معطر کر دیا۔ دوسری طرف جامع المنہاج کے باہر
چھبیس رمضان المبارک 27 ویں شب کا وہ دن جس کا ہر مسلمان کو انتظار رہتا ہے۔ ہر مسلمان 27 ویں شب کو مکمل مذہبی جوش و جذبے اور بخشش و مغفرت کی امید سے عبادت کرتا ہے۔ "شہر اعتکاف" کے معتکفین بھی اس رات کی خصوصی
قیامت اور آخرت کے موضوع پر ہونے والے شیخ الاسلام کے دروس میں منعقدہ ’’شہر اعتکاف‘‘ میں چھٹا دن چند حوالوں سے بہت اہم اور یادگار رہا۔ نماز فجر سے لے کر انعقاد حلقہ جات تک تو معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں
تزکیہٴ نفس اور آنسوؤں کی بستی میں بسے "شہرِ اعتکاف" کے پانچویں روز بھی روحانی کیفیات کے وہ مناظر دیکھنے کو ملے، جو صرف اس جگہ کے لئے خاص ہیں۔
حضرت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فیضِ تربیت سے مختلف میادین حیات میں تحریک نے ایسے رجال کار بھی پیدا کیے ہیں جن کی خدمات اپنے اپنے شعبہ میں بے مثال ہیں۔ تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 17 اکتوبر 2006ء کو حضرت شیخ الاسلام نے تحریک کے مرکزی ناظم تحقیق ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو ان کی علمی اور فکری خدمات پر ’شارحِ فکر قائد‘ کے خطاب اور ’تمغہ رازی‘ سے نوازا۔
شہرِ اعتکاف کے چوتھے دن کا آغاز جب اذانِ فجر کے ساتھ ہوا تو مسجد کے ہال میں بڑی تعداد میں معتکفین کی تلاوت سے ماحول میں پاکیزگی اور سکون دیکھنے کو ملا۔ صبح 4 بجے سے ہی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والے معتکفین اگلی صفوں میں
انوار و تجلیات اور روح پرور نظاروں میں قائم شہر اعتکاف میں طلوع ہونے والا آج کا دِن بھی معتکفین کے اجتماعی و انفرادی معمولات میں ختم ہوا۔ تاہم طاق رات کے باعث شہرِ اعتکاف میں رات گئے تک بھی دن کا سماں نظر آیا۔
اعتکاف کا سولہواں سالانہ روحانی میلہ "شہر اعتکاف" جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ میں جاری ہے۔ اِمسال معتکفین کی تعداد اتنی زیادہ ہو گئی کہ مسجد سے ملحق واسا کی ٹینکی والے وسیع رقبہ میں بھی بہت سے حلقہ جات قائم کئے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.