سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مسلم اینڈ کرسچیئن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام "ھیپی کرسمس" کی تقریب مورخہ 27 دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ امریکی قونصلیٹ ڈاکٹر برائن ہنٹ نے ھیپی کرسمس تقریب کی صدارت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، پادری مرقس فدا، پادری چمن سردار، مسیحی برادری کے بشپ اور دیگر مذہبی رہنما بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز، سینئر نائب ناظمہ فاطمہ مشہدی، نائب ناظمہ مسرت بشیر، بشریٰ ریاض، راضیہ شاہین، مسز نبیلہ جاوید، فوزیہ شوکت اور عائشہ شبیر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر تھیں اور ان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اس سفاکانہ اور بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 2007ء بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت کا غم چھوڑ کر رخصت ہو گیا ہے اور ہر پاکستانی کا دل دکھ اور غم کی جذبات سے لبریز ہے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 3 جنوری کو منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسم محمد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام سراسر مدح و تعریف کے لیے چنا لیکن اس مدح اور تعریف کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم پاک محمد کا منشاء آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر وقت تعریف اور مدح ہی ہے۔ اس تعریف کا سب سے بہترین ذریعہ درود و سلام ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک اللہ تعالی خود بھی پڑھتا ہے اور مخلوق کو بھی اس کا حکم فرمایا۔
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا شاعری پر مشتمل پہلا مجموعہ “نقش اول” کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ شاعری کی اس کتاب میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے 100 سے زائد کلام جمع کیے ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن خواجہ جنید کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے ڈیفنس میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس وفد میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ساجد محمود بھٹی، علامہ محمد عثمان سیالوی، ناظم لاہور حافظ صفدر علی، نائب ناظم نظامت تربیت قاری سعید احمد رضا، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ذیشان بیگ، مینجر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ فارن آفیئرز عبدالرحمٰن صدیقی اور ایم ایس پاکستانی شامل تھے۔
موجودہ دور میں انسانیت گھمبیر مسائل سے دوچار ہے۔ انسان غربت، مہنگائی، بے روزگاری بنیادی سہولتوں کی کمی اور سب سے بڑھ کر جہالت کے ہاتھوں جس طرح پس رہا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ترقی پذیر ملکوں میں آباد 4.4 ارب انسانوں میں سے تقریباً اڑھائی ارب سے بھی زیادہ صحت اور صفائی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ مورخہ 18 دسمبر2010ء کو تنظیمی دورہ پر میلان سے ساؤتھ اٹلی میں منہاج القرآن کے مرکز کارپی میں تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 26 فرروری 2011ء بروز ہفتہ کو Bispevej سنٹر میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ ڈنمارک کی سرزمین پر یہ پہلا موقع تھا کہ مسلمانوں کی جانب سے کسی سنٹر کی اتنی زیادہ تزئین و آرائش اور چراغاں کیا گیا تھا۔ کانفرنس کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ اردو، انگریزی اور ڈینش زبان میں جاری رہی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارسلونا کے وسطی علاقہ میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31 دسمبر 2011ء اور یکم جنوری 2012ء کی درمیانی شب شب التجاء کے عنوان سے محفل حسن نعت اور محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، عہدیداران، منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بابائے صحافت جاوید مغل، شاہین ملک، شفقت علی رضا اور ڈاکٹر قمر احسان سمیت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور دیگر قریبی علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا صرف کرپشن اور پاکستان کے عوام پر مسلط 200 خاندانوں کی فلاح ہے۔ پچھلے پانچ ماہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 131 دنوں میں 751 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپے ہیں جو کہ پونے چھ ارب یومیہ بنتے ہیں۔ افراط زر کا طوفان آ گیا ہے، پچھلے چھ ماہ میں افراط زر 5.9 فیصد سے بڑھ کر 10.9 فیصد ہو گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.