سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بزم منہاج اور بزم قادريه کے زیرانتظام 18 جنوری 2023ء کو مقابلہ حسن قراءت، مقابلہ سیرت کوئز اور اُردو مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مقابلہ میں حصہ لیا۔
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے طلبہ نے مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’اللغة العربية لغة الاسلام‘‘ منعقد کیا۔ جس میں طلبہ نے مدلل انداز عربی زبان کے ضرورت و اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ محمد سعید احمد اسعد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد سعید احمد اسعد اہلسنت و جماعت کی ایک معتبر علمی شخصیت تھے۔ آپ نے ساری زندگی دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں صرف کی۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد اشفاق نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 7 جنوری 2022 کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے ممبران نے گوشۂ درود کے اجتماعی وظائف پڑھائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس کی زیرنگرانی ملتان کی تنظیم نو مکمل ہو گئی ہے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری نے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے زیرانتظام 4 جنوری 2023ء کو اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اردو تقریری مقابلہ بعنوان قائد اعظم اور آج کا پاکستان اور انگریزی تقریری مقابلہ Quid Azam Muhammad Ali Jinnah and Today’s Pakistan کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے نہایت خوبصورت اور مدلل انداز میں قائداعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کے ارتقاء پر بحث کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 55 واں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’شان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ مکمل ہو گیا ہے ترجمہ کی تکمیل پر اوسلو ناروے میں پروقار تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد ارسلان نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
17واں بین الاقوامی پانچ روزہ کتب میلہ ”انٹرنیشنل بک فئیر“ کا انعقاد ایکسپو سینٹر کی پرشکوہ عمارت میں ہوا۔ پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ دن دس بجے سے رات دس بجے تک کراچی ایکسپو سنٹربلا کسی وقفہ کے جاری رہا۔ انٹرنیشنل کتاب میلہ پاکستان کے اڑھائی سو سے زائد پبلشرز کے علاوہ دیگر ممالک کے پچاس سے زائد پبلشرز کی مختلف موضوعات پر کتب موجود تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 54 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’رفاقت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآ ن کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ناروے (اوسلو) میں منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کی آمد پر خود احتسابی کرنی چاہئیے، مومن کا آنے والا کل گزرے ہوئے کل سے بہتر ہونا چاہئیے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طلبہ تنظیم بزمِ منہاج کے زیراہتمام طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ’تقریر کورس 2022‘ کلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریر کورس کی تکمیل پر کلاس کی اختتامی تقریب 31 دسمبر 2022ء کو ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ناروے میں نمازِ جمعہ ادا کی، نمازِ جمعہ کی امامت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کروائی، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران و وابستگان بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.