سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی صدرات میں تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کی جنرل کونسل کا اجلاس 13 دسمبر 2022 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر شاہد بشیر، چوہدری مبشر حسن، عبدالوحید کیانی، فاروق الحسن، قاری محمد بلال، محمد عرفان اور تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ و ذیلی فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کینیڈا اور امریکہ کے ذمہ داران کے ساتھ 12 دسمبر 2022 کو جامعہ المصطفیٰ مِسّی ساگا کینڈا میں تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ تربیشی نشست میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، کامران رشید، محترم رضی نیازی، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، علامہ محمد ذیشان، غلام مرتضیٰ علوی محمد شکیل طاہر، خرم شہزاد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 4 دسمبر 2022ء کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں 51 واں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حلقۂ درود و تربیتی نشست میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے گفتگو کی۔ نشست میں منہاج القران انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے دفتر امورِ خارجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد طاہر، مرکزی ناظمِ دعوت و تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ علوی، منہاج ایشین کونسل کے امیر چوہدری جمیل، عشرت فاطمہ اور ملک الرحمٰن نے آن لائن شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ ساجد محمود الازہری نے کہا کہ اللہ تعالی صبر و شکر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں متعدد مقامات پر ارشاد فرمایا ہے کہ وہ اپنے برگزیدہ اور پسندیدہ بندوں کو آزماتا ہے اور جو اس کی آزمائشوں پر پورا اترتے ہیں اور صبر و شکر کرتے ہیں انہیں وہ اپنے انعام و اکرام سے نوازتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما اور سفیرِ یورپ کے لقب سے معروف علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے برطانیہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مذہبی و سماجی پروگرامز میں شرکت کی اور خطابات کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق الحاج محمد عرفان کی ڈبلن میں واقع رہائش گاہ پر ماہانہ حلقۂ درود و سلام اور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ محفل کے آغاز سے قبل تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نذرانۂ درود و سلام پیش کیا۔
منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ”ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔۔۔ آئیں ہمارے ساتھ چلیں“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آن لائن خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 27 نومبر 2022ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تصنیف ’’القول المتین فی امر یزید اللعین‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے جید علماء و مفتیانِ کرام نے شرکت کی اور اس اہم اور فکری موضوع پر کتاب تحریر کرنے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے راہنما اور جامعہ اسلامہ منہاج القرآن کے سیشن 1992 کے فاضل علامہ محمد صادق قریشی نے مورخہ 21 نومبر 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاجینز کوآرڈینشین کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے اراکین کے علاوہ مرکز پر خدمات دینے والے منہاجینز نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات اور ملفوظات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپؒ نے عمر بھر اخلاق اور کردار سازی پر گفتگو فرمائی اور بندے کو اللہ کے قریب کرنے پر محنت کی۔ آپ کے خطوط اور کتب اصلاح احوال، قرب الٰہی اور عشق مصطفی ﷺ کی تعلیمات سے لبریز ہیں۔ آپؒ نے فرمایا اللہ کے در پر جھکنے والے در در پر جھکنے سے بچ جاتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالمِ دین جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی صدر دار العلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے وصال پر گہرے رَنج و غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی عالمِ اسلام کے لیے گراں قدر علمی و عملی خدمات ہیں۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام درس نظامی الشہادۃ الثانویہ، الشہادت العالیہ، الشہادت العالمیہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2022 میں مہمان خصوصی صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے بے خوف ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انگلینڈ کی ممتاز ’’کوونٹری یونیورسٹی‘‘ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے امن بیانیہ پر طالبہ سمرہ مُرسلین نے “Islamic Theology as a Counter-Narrative to Terrorism: Analysing the Content, Extent and Impact of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri’s Works on Counter-Terrorism”کے موضوع پر پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو، سویڈن کے زیراہتمام منعقدہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے "تعلیماتِ قرآن کی روشنی میں اتباع رسول ﷺ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہر موقع پر آقا کریم ﷺ کی اطاعت اور اتباع بجا لاتے تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.