سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
والالمپور میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں زبیر کیانی، محمد جاوید، محمد حنیف، اقبال ساجد، عمران محی الدین، سید شاہد علی شاہ، مراد علی، عمران علی، داتو جمیل، صلاح الدین، یاسر مسعود، سلیمان بٹ، شہادت علی، امجد سلطان، محمد انور، عبدالرحیم، اطہر قریشی اور میاں غلام مصطفیٰ شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیرِاہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد پر میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا، جلوس منہاج القرآن اسلامک سینٹر سے شروع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوا۔ میلاد جلوس میں اہل علاقہ اور منہاج القرآن کے کارکنان اور قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھی اور ماہ میلاد کے حوالے سے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
منہاج کالج برائے خواتین لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کانجو کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کی طرف سے ڈاکٹر محمد افضل کانجو کی تدریسی، دعوتی اور تربیتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر افتتاحی ضیافتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت سے ہوا، اس موقع پر ثناء خوانوں نے نعت خوانی بھی کی۔ پروگرام میں گوشہ نشینان اور گردونواح سے مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا۔</p> <p>محفل میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، محمد جواد حامد، عین الحق بغدادی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن لاہور تنظیم کے ذمہ داران نے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف ایکٹیوٹیز کیمپ لگائے گئے اور ملینز کا امدادی سامان متاثرین سیلاب کے لیے بھیجا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصر سے تعلق رکھنے والے عظیم محقّق، دانش ور اور فقیہ ڈاکٹر یوسف عبد اللہ القرضاوی کے وِصال پر گہرے رَنج و غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم عالمِ عرب کے بلند پایہ محقق اور عالمِ دین تھے۔ اُن کی وفات سے اَہلِ علم مغموم ہیں۔
ماہِ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبیﷺ کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، مینارۃ السلام گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام اور ملحقہ عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کی آمد پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، نظام المدارس پاکستان، جامع شیخ الاسلام اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر بھی خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔
ماہ ربیع الاول کی آمد پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے نماز مغرب سے عشاء تک مشعل بردار جلوس نکالا۔ جلوس مرکزی سیکرٹریٹ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ القادریہ ہاؤس پہنچا تو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء کا استقبال کیا۔
ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے میگا ٹریننگ کیمپ کراچی بعنوان قرآنی فلسفہ انقلاب فہمی میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے رورل اور اربن سندھ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، تاحال لوگوں کے گھر اور فصلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے زیراہتمام فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹوریٹ آف فارن آفیئرز اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کے ذمہ داران کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کورس مکمل کرنے والے سکالرز کو اسناد بھی دیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا ٹرک اور 1.8 ملین روپے کا چیک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔ یہ امدادی سامان منہاج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی طرف سے جمع کیا گیا۔ سامان اور امدادی چیک ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی اور فیلڈ کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل کے حوالے کیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ اور سٹاف ممبران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بھی موجود تھے۔ نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے قدیم و جدید علوم کو یکجا کر دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس کے لیے مینار پاکستان پر باقاعدہ انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اتوار کی صبح نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد کی قیادت میں قائدین، انتظامی کمیٹیوں اور ٹیم نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جواد حامد نے انتظامی کمیٹیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مینار پاکستان پر ایک تاریخی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سبزہ زار کی تنزئین و آرائش اور پودوں کا ہمیشہ خیال رکھا اس بار بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا۔
سابق ناظم تحریک منہاج القران آزاد جموں کشمیر اور محمد طاہر (آئی ٹی آفیسر مرکزی سیکرٹریٹ) کے والد محترم ظفر اقبال طاہر رضاء الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ)، مرحوم ڈاکٹر ادریس جاوید الازہری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک) کے سُسر تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے! آمین
چئیرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحفیظ القرآن ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے کئے گئے کام کو سراہا اور اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے تحفیظ القرآن ڈویلپمنٹ کونسل کے تمام ممبران کو مبارکباد بھی پیش کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.