سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کا خصوصی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس (مینار پاکستان) کی تیاریاں و انتظامات اور اہم مذہبی، سیاسی شخصیات کو دئیے جانے والے دعوتی سلسلے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک منہاج القرآن لاہور عالمی میلاد کانفرنس کیلئے پورے لاہور میں استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ اہلیانِ لاہور کو 39ویں عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، جہاں مقامی قائدین و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ کراچی پہنچنے کے بعد انہوں نے منہاج القرآن کی زونل کوآرڈینیشن کونسل کراچی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں قاضی زاہد حسین، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم، محمد نعیم نصاری، مرزا جنید علی، مسعود احمد عثمانی، سید ظفر اقبال، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، مفتی محمد مکرم خان قادری، شاہد راجپوت، جواد انصاری، نعیم اجمیری، مسز فوزیہ جنید، مسز نصرت رعنا، مسز ثناء نوید، مفتیہ طوبی سلیمان نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا حقیقی پیغام امن و محبت دلوں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، اللہ والوں کی نگاہ گنبدِ خضریٰ کی طرف اور دل رب تعالیٰ کی طرف ہوتا ہے۔
پاکستان کے معروف فنکار سردار کمال، سلیم البیلا، آغا ماجد، شہزاد مٹھو اور شہزاد پپو نے بریڈ فورڈ میں مدینۃ الزہراء کا وزٹ کیا، اس موقع پر مدینة الزہراء کے ہیڈ ایڈمنسٹریٹر حذیفہ الیمانی نے مہمان فنکاروں سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن برطانیہ کے عظیم الشان پراجیکٹ مدینة الزہراء بریڈفورڈ کا تعارف بھی کروایا۔ اس موقع پر انہیں مدینة الزہراء کا تعارفی کتابچہ بھی پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سجادہ نشین دربار حضرت داتا گنج بخش صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت اور فکر انگیز خطاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تصوف کے دقیق موضوع پر بلند پایہ تحقیقی کام اور اولیائے اللہ کی فکر اور تعلیمات کو دنیا بھر میں فروغ دینے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دی۔
نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کے وفد نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی دینی خدمات کو سراہا۔ وفد میں دیوان عظمت محمود آستانہ عالیہ پاکپتن شریف مرکزی رہنما نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، صاحبزادہ سعید احمد صابری سجادہ نشین آستانہ عالیہ اوکاڑہ شریف صوبائی صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، پیر سید محمد تنویر بخاری ایگزیکٹو ممبر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، صاحبزادہ سید سلیمان قمر سجادہ نشین آستانہ عالیہ ماہنی شریف صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان ضلع جھنگ شامل تھے۔
غزنی افغانستان سے خاندان داتا علی ہجوہری سے سید سردار آغا درویش بابا نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر سید سردار آغا درویش بابا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی سرگرمیوں کی اصل غایت آج کی نوجوان نسل کی علمی و فکری اصلاح ہے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کا ضلعی تنظیمی اجلاس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ نے چکوال تنظیم کی طرف سے منہاج فلڈ ریلیف میں کئے گئے کام پر ضلعی تنظیم کو مُبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں چکوال تنظیمات کی طرف سے ضلع بھر میں 24 مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن کے ذریعہ امدادی سامان کے 5 ٹرک جمع کیا گیا۔
حریک منہاج القرآن سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن کی 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں علما مشائخ اور مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے ذمہ داران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدور علامہ ثناء اللہ ربانی اور محمد اسلم بسراء قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ساہووال تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کے لیے وقف کی گئی 8 کنال زمین کی رجسٹری چیئرمین سپریم کونسل کو پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
دربار حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے سجادہ نشین دیوان مسعود احمد چشتی نے علماء و مشائخ کے ہمراہ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دربار حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی جامع مسجد میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شاندار خطاب پر مبارکباد دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے مقام پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.