سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علما کونسل لاہور کااجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی علامہ غلام اصغر صدیقی نے کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے ایام میں محراب و منبر سے امن و محبت رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے پر زور دیا گیا۔ منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ محمد اشفاق علی چشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن علماء کونسل لاہور سمیت ملک بھر میں تین سو مختلف مقامات پر ”پیغام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنسز“ منعقد کرے گی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کے زیراہتمام ضلع نمبر1، 2، 3 اور 6 میں ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں نائب ناطم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری اور صدر لاہور علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن کے زیراہتمام آزادکشمیر کی نیلم ویلی، ہٹیاں بالا، ضلع پونچھ اور کوٹلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق ’’قرآنی فلسفہ انقلاب‘‘ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سینٹر میں ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام ساوتھ زون کے کارکنان اور برطانیہ بھر سے منہاج یوتھ کے نوجوانوں کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے ’’وفاداری اور بے وفائی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دین اور ایمان کے ساتھ وفاداری ہی اصل زندگی ہے۔ اپنے ایمان پر استقامت کے ساتھ قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں ’’پیغام اِمام حُسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے جان کا نذرانہ پیش کر کے حق و باطل اور خلافت و ملوکیت کا فرق قیامت تک کے لیے واضح کر دیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا میرے بعد قرآن اور میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت سے جڑے رہنا، کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 31 جولائی 2022ء کو محفل بسلسلہ یومِ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ منہاج القران اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب مناقب صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم سے شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ مرادِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ محرم نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی حق و صداقت کے لئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ نواسۂ رسولؑ نے ظلم و بربریت، شعائر دین کی خلاف ورزی اور یزیدی فاشزم کے خلاف صدائے حق بلند کی اور جبر و تشدد کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اسلام کے لئے جان کی قربانی دے کر انسانیت کو پیغام دیا کہ طاقت حق نہیں، حق طاقت ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر یونان پہنچ گئے، ایتھنز ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ، جنرل سیکرٹری غلام عباس، ڈائریکٹر محمد نواز ہزاروی و دیگر راہنماؤں اور ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یورپین کونسل کے ذمہ داران محمد اقبال وڑائچ، فیض عالم قادری اور احمد جاوید بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام حافظ حسنین حیدر بھٹی (بغدادین) کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل و دعائیہ تقریب نواں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے ’’فلسفہ موت و حیات‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن خیبرپختون خواہ کے رہنماء اور سابق جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کے پی کے خالد محمود خان درانی انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی رکن اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود درانی کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خالد محمود درانی ایک دین دار، محب اور خدا ترس انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین کی خوشدامن کا فیصل آباد میں انتقال ہو گیا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کا جنازہ نماز ظہر کے بعد فیصل آباد میں ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان اے اور ملتان بی کے زیراہتمام مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام منہاج القرآن جاپان گنما سنٹر میں 33 ویں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ منہاج الدین قادری نے ’’میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.