سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن پوریکے قلعہ کالر والہ ضلع سیالکوٹ کے کارکن ملک محمد شفیق قادری مرحوم کے گاؤں جا کر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال بھی کیا۔ تقریب میں سید شمس العارفین ڈویژنل صدر PAT، سید اصغر علی گیلانی کے فرزند ارجمند سید مختار علی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
آستانہ عالیہ بڈھنکے شریف مرید کے ضلع شیخوپورہ میں پیر سید شاہ سوار سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’شان اولیاء‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کی گرتی اخلاقی، تہذیبی، علمی اور دینی اقدار کے احیاء کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ معاشرے میں تیزی سے الحاد پرستی اور منفی رحجانات میں منہاج القرآن آج تجدیدی تحریک کا کام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن نے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جواد حامد نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2022 کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں ملک میں 3 سو سے زائد مقامات پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت غرباء و مساکین، ضرورت مندوں اور یتیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ مستحقین و حصہ داران تک بروقت گوشت پہنچانے کیلئے رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد گلزارکی رہائش گاہ پورٹ لیش میں ماہانہ درود و سلام و ذکرونعت کی ایک روحانی محفل کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں نائب امیر تحریک آئرلینڈ علامہ افضال چوہدری،نعیم اقبال،محمد یوسف،ڈاکٹر محمد گلزار،حافظ نعیم چوہدری،جنید خالد،محی الدین،وسیم بٹ جبکہ بچوں میں عیسیٰ نعیم اقبال اور احمد رضا شامل تھے۔ محفل کا آغاز حافظ نعیم چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جنید خالد،ڈاکٹر محمد گلزار اور احمد رضا نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری رہی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ابغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے 31ویں عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور سمیت دنیا بھر میں روحانی و دعائیہ تقریبات شروع ہو گئیں۔ دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن میں 31ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول ﷺ اور مزار مبارک کے غسل مبارک و چادر پوشی سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن قصور کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن دعوت دین کے لیے ہمیشہ جدید ذرائع اختیار کیے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کوٹ عبدالمالک کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن نے دعوت دین کے لیے ہمیشہ جدید ذرائع اختیار کیے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا دستوری اجلاس 22 جون 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ سیکرٹری سپریم کونسل نے شوریٰ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے حوالے سے قائمہ کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری سپریم کونسل نے ویژن 2025ء کے اہداف اور پیش رفت کے حوالے سے سپریم کونسل کو بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ مرکزی قیادت نے تنظیمی استحکام اور دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں کے تناظر میں 908 دورہ جات کئے جن سے تنظیمی سطح پر تحرک پیدا ہوا اور رفاقتوں اور لائف ٹائم ممبر شپ میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔
چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ Ms Carrie Lam کی اعلی سطح وفد کے ہمراہ علامہ سید تنویر حسین شاہ امام منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کنگ کے گھر آمد۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ گورنمنٹ تمام کمیونیٹیز کے حقوق کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کی 25ویں سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ برمنگھم کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقررین نے شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ شہداء کے انصاف کے لیے اشرافیہ اور حکمران پہلے دن سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ جرمنی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آفن باخ، فرینکفرٹ اور گردونواح سے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرینکفرٹ سے حضرت علامہ محمد صدیق مصطفائی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن دبئی ٹیم کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد 18 جون 2022ء کو ہوا، جس کی میزبانی کا شرف رفاقت علی منہاس نے کی۔ دعائیہ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد مرکزی نظامت تربیت کے رہنماء علامہ منہاج الدین قادری نے آنلائن خطاب کیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 سال مکمل ہونے پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں جاکر شہدا کے ورثا سے ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.