سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع آج بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، سید مشرف شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ رانا نفیس قادری، میاں ممتاز حسین سمیت جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں اب تک پڑھا گیا درود پاک حضورﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 5 کھرب 22 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار اور573 ہو گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعوت الی اللہ خدمت دین کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاشرتی و عائلی مسائل نے عام آدمی کو صرف روزی روٹی کی فکر میں الجھا کر رکھ دیا ہے، ایسے میں دعوت الی اللہ اور دعوت دین پیغبرانہ مشن ہے۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر سن پو کونگ میں مورخہ 4 جون بعد نماز عشاء محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محفل کا آغاز قاری حافظ محمد عثمان الترازی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’قرآنی فلسفہ انقلاب‘‘ سے استفادہ کے لیے ایک روزہ علمی مذاکرہ کا انعقاد کوہ نور میرج ھال سرگودھا میں ہوا۔ مذاکرہ میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علم کی دنیا میں نام اور مقام پیدا کرنا بہت مشکل کام بن گیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کی یلغار نے نوجوان نسل کو اصل مصادر علم سے دور کر دیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے رفیق، سینئر رہنما اور گوشۂ درود کے تاحیات خادم حاجی ریاض احمد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حاجی ریاض احمد قادری مخلص، نیک اور صالح انسان تھے۔ اخلاق، محبت اور خدمت گزاری کا پیکر تھے۔ حاجی ریاض احمد قادری تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور دیرینہ رفیق تھے۔ گوشہ درود کے تا حیات خادم حاجی ریاض احمد قادری کی رحلت ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا صدامہ ہے۔ شیخ الاسلام نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری وسیم ہمایوں کی قیادت میں پی پی 65 منڈی بہاؤالدین پی پی 66 پھالیہ کے عہدیداروں اور کارکنان نے یوسی اور یونٹ کی سطح پر دعوتی دورے کیے۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو منہاج القرآن کی فکر اور رفاقت سازی بارے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 4 جون بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ اجتماع میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے مورخہ 31 مئی 2022ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کو دورہ کیا۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ویب سائٹس، سافٹ وئیرز اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ نے فہم دین پراجیکٹ پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جسے معزز مہمانوں نے نہایت سراہا۔
معروف فلم ساز، ہدایت کار، مصنف سید نور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن حقیقی معنوں میں اسلام اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچانے کے لئے جو کتب تحریر کیں اور ہزار ہا خطابات کئے وہ قابل فخر امن بیانیہ ہے۔ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم، ادب، اسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات کا دل و جان سے معترف ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری اور عبد الحفیظ چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے جنرل سیکرٹری رانا محمد آصف جمیل نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ القادریہ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے راولپنڈی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا غریب گھروں کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات میں مدد دینا فی زمانہ بہترین انسانی خدمت ہے بیٹیاں بوجھ نہیں رحمت ہوتی ہیں، خالق نے جنھیں مالی آسودگی کی نعمت سے نوازا وہ ضرورت مندوں کی مدد کا فرض ادا کریں، قیامت کے دن دولت مندوں سے ان کی دولت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا جائے گا غریب ہمسایوں، رشتہ داروں اور مستحقین کی استطاعت رکھنے کے باوجود مدد نہ کرنے والے قیامت کے روز مجرموں کی صف میں کھڑے ہونگے، سوسائٹی کو شرم و حیا اور تہذیب و شائستگی کا گہوارہ بنانے کے لیے نکاح کی سنت کو عام اور آسان بنانا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے فہم دین کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ دور جدید میں جدید ذرائع میڈیا اور ٹیکنالوجی کو اختیار کر کے ہم اسلام کا پیغام باسانی معاشرے میں عام کر سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سبحان اللہ میرج ہال پھالیہ میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے پی پی 66 پھالیہ نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 25ویں تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’دنیا کی نوکری اور رب کی نوکری‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین کی نوکری بہت بڑے نصیب کی بات ہے، کیونکہ دین اسلام کسی کا محتاج نہیں بلکہ ہم بندے دین کے محتاج ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.