سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفــان القـرآن 5 اگــست 2018ء کو منعقد ہوا۔ درس عرفان القرآن کا یہ پروگرام شھزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء نقیب الاشراف قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاوءالدین القادری الگیلانی البغدادی کے سالانہ یوم وصال کے عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نیلسن منڈیلا کے پوتے مینڈلہ منڈیلا کے اعزاز میں یکم دسمبر 2017ء کی شب عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں شہزادہء غوث الوریٰ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے مہمان اے وی محمد، بیرسٹر اسماعیل ابوالحسن الخطیب، محمد زید نورڈین، رفیق نقشبندی، ق لیگ کے رہنما میاں عمران مسعود، تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چودھری سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی رہنماؤں اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام آباد لانگ مارچ ڈکلیریشن کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک عظیم معاہدہ ہے جو آج 17 جنوری 2013 کو سائن ہوا۔ اس کے شرکاء میں حکومت اور کولیشن پارٹیوں کے 10 نمائندے شامل ہیں۔ اس معاہدہ پر وزیراعظم سے دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد میرے دستخط ہوئے۔ قومی اسمبلی نے 16 مارچ 2013 کو تحلیل ہونا تھا، اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اب یہ اسمبلی 16 مارچ سے پہلے کسی بھی وقت تحلیل کر دی جائے گی، تاکہ انتخابات مقررہ 90 دنوں میں منعقد ہو سکیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مینار پاکستان پر 20 لاکھ لوگوں سے زائد کے تاریخ ساز عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے نظام درست کرنے کے لیے حکومت کو 10 جنوری کی مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آئین و قانون کے مطابق پاکستان کا کرپٹ اور فرسودہ نظام درست کرنے کے لیے جو مطالبات انہوں نے پیش کیے ہیں، انہیں نہ مانا گیا تو پھر 14 جنوری کو اسلام آباد کی سڑکوں پر پرامن احتجاجی مارچ ہوگا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام ویمبلے ایرینا لندن میں عالمی امن کانفرنس "امن برائے انسانیت" 24 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں شمالی امریکہ سے لے کر جنوبی افریقہ، یورپ اور دنیا کے تمام خطوں سے مسلم، عیسائی، یہودی، ہندو، بدھ مت، سکھ اسکالرز، موثر شخصیات اور دیگر مذاہب عالم کے پیروکاروں سمیت گیارہ ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیوس میں 26 جنوری 2011ء کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا سے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے واحد اسلامی سکالر ہیں، جنہیں یورپی یونین کی طرف سے خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود کش بمباری اور دہشت گردی کے خلاف 600 سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلی فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ اس فتوی کی تقریب رونمائی 2 مارچ 2010ء کو لندن میں ہوئی۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانوی میڈیا کے علاوہ دنیا بھر سے انٹرنیشنل میڈیا کے درجنوں نمائندے بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والی قومی امن کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی جماعتوں، فلاحی تنظیموں، وکلاء، علماء، اساتذہ، طلبہ، صحافی، تاجر اور مختلف طبقہ ہائے زندگی کی نمائندہ تنظیموں کے 150 نمائندگان شریک ہوئے۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی آل پاکستان مشائخ کانفرنس 3 مارچ 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء و مشائخ عظام اور پیران کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو گوشہ درود کے ہال میں منعقد کیا گیا۔
منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیراہتمام جبری شادی کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ 2 دسمبر کو ریڈ کراس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
فرغانہ انسٹیٹیوٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام مورخہ 31 اگست کو ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد اموی دمشق فضیلۃ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی، صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، الشیخ سخروف اور الشیخ عبدالرحمن الحمامی، ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم، سابق لارڈ میئر اور کونسلر محمد افضل خان، کونسلر عابد، کونسلر محمد نعیم اور دیگر کئی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.