سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر نوشہرہ ورکارں، گوجرانوالہ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے خصوصی شرکت کی اور سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ ڈاکٹر حسن قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1994ء میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا آغاز کیا جس کے قیام کا مقصد قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا ایک اہم اور مفید رکن بنانا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں نہ مساجد محفوظ ہیں نہ مسیحی گرجا گھر، امام بارگاہیں اور نہ ہی اولیاء کرام کے مزارات، مسلم و غیر مسلم سب عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بدقسمتی سے اس ملک میں رائج مروجہ نظام حکومت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب کی بیٹیوں کے سر کے بال سفید کر دیئے ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیکر خود سوزی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنا قوم کو دھوکہ دینے کی مترادف ہے، تلوار، بم اور گولی پر یقین رکھنے والوں سے بات چیت کا مطلب یہ ہے کہ حکومت انکے سامنے گھٹنے ٹیکنے جا رہی ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ اصولی طور پر میں مذاکرات کے خلاف نہیں، یقین رکھتا ہوں لیکن مذاکرات کن سے اور کس موضوع پر؟ یہ اہم سوال ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردی کی المناک کارروائی کو پاکستان پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے جس پر ملک کا ہر فرد دل گرفتہ ہے۔ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مقتدر طبقہ یاد رکھے عوام کو دہشت گردی کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے عوامی غیض و غضب سے نہ بچ سکیں گے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ بڑے پیمانے پر مسیحیوں کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مصلحت کی زنجیروں سے آزاد ہو کر آہنی ہاتھوں سے دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا بدنما داغ ہے، اسکا خاتمہ ناگزیر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ آج انسانیت میں محبت بانٹنے کی ضرورت ہے۔ برداشت کے لفظ کو محبت سے بدلنا ہوگا کیونکہ برداشت دل سے نہیں مجبوری سے کیا جاتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 14 سو سال پہلے تمام مذاہب کے لوگوں کو جمع کر کے محبت، امن اور انسانیت کی تعلیم دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہی پیغام ہے جو پوری دنیا میں عام کیا جا رہا ہے۔ نفرت اور انتہا پسندی کو ختم کر کے محبت، امن اور احترام کے رشتے قائم کرنا ہو نگے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت منعقدہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلابی پیغام دور حاضر کا تخلیق کردہ نہیں بلکہ 1972 میں جب منہاج القرآن کا وجود بھی نہیں تھا، اور نہ ہی رفقاء و کارکنان موجود تھے، تب بھی آپ ایک عالمگیر انقلاب کے حوالے سے سوچ رہے تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام نومنتخب سنٹرل کیبنٹ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین اور صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نومنتخب کیبنٹ سے حلف وفاداری لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ذہین اور مستحق 228 طلبہ میں سکالر شپ کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم وہی نافع ہے جس پر عمل کیا جائے۔ آج پاکستانی معاشرے میں علم کے ساتھ طلباء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بغدادی پارک میں بیداری شعور ورکرز کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں اذان دے چکے ہیں، اب اقامت ہوگی اور پورے ملک سے عوام دشمن نظام کا بستر گول کر دیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد عوامی طاقت سے غریب دشمن سیاسی کلچر کو ذبح کر دیں گے۔ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ فراڈ الیکشن کے بعد وہی سیاسی گھوڑے پارٹی بدل کر اقتدار میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کے فیز ٹو میں داخل ہو رہے ہیں، ملک بھر سے ایک کروڑ سے زائد جانثار ہموطنوں کے ذریعے اس باطل نظام سے ٹکرائیں گے، ہماری جدوجہد روز اول سے پر امن ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول تک پر امن رہنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج ساری قوم کو ایک بار پھر حصول پاکستان والے عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اس موجودہ فرسودہ کرپٹ نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاست چلانے کیلئے جو اصول قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے دیے تھے۔ انہیں طالع آزما سیاستدانوں نے اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفادات کی خاطر فراموش کر دیا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے عزم و ہمت اور ولولے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنایا۔
مورخہ 01 ستمبر2013 مولانا طارق جمیل نے منہاج القرآن ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آپ کی آمد پر منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج، شعبہ تعلیمات کے انچارج اور جامعۃ الازہر کے سکالر علامہ حافظ ادریس احمد اور شعبہ حفظ کے سربراہ قاری ندیم اختر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مقامی عملے کے ہمراہ اپنے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے 100 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ راش اور کپڑوں کے پیک بنائے گئے تھے، فی پیک 10 کلو آٹا، گھی، چاول، سویاں، چائے، نمک، چینی، صابن، کپڑے (مردانہ، زنانہ، بچگانہ ایک ایک سوٹ) پر مشتمل تھا۔
6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے باعث ان کا تشخص ایک غیور اور جرات مند قوم کا ہوتا ہے۔ آج کے دن وطن عزیز کے ہر فرد کو عہد کرنا ہے کہ وہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو زندگی کی سب سے پہلی اور بڑی ترجیح بنا کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک پہنچا ئیں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.