سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع سالانہ محفل قرات و نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل 10 نومبر 2009ء کو بزم قادریہ کے زیراہتمام صفہ ہال (گوشہء درود) تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حسین پورہ، واہگہ ٹاؤن، لاہور کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 15 نومبر 2009ء کو ہوا جس میں بلڈ گروپنگ، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھونکل، وزیر آباد کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری تھے۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے وفد نے 16 نومبر 2009ء کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس 7، 8 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کا باقاعدہ آغاز محترم کاشف چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت شریف کی سعادت محمد اویس کموکا نے حاصل کی۔ اجلاس میں 100 سے زائد ممبران یوتھ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر لوگوں میں فکر اقبال سے شناسائی پیدا کرنے کیلئے ’’پیام اقبال کارواں‘‘ چلایا گیا۔ جس کی قیادت ایم ایس ایم، لاہور کے صدر حافظ رمضان نیازی نے کی۔ کارواں مرکز سے صبح 10 بجے لاہور کے مختلف ٹاؤنز کی طرف روانہ ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام "مذہب اور انتہاء پسندی" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس مورخہ 31 اکتوبر 2009ء کو کوپن ہیگن کی معروف "بلیک ڈائمنڈ" بلڈنگ کی ڈینش لائبریری میں منعقد ہوئی۔ یہ وہ تاریخی عمارت ہے جسے خصوصی طور پر بڑے بڑے مذاکروں، سیمنارز اور اعلیٰ سطح کے حکومتی پروگرامز کے لیے بنایا گیا ہے اور یہاں دنیا بھر کے دانشور، مصنفین اور سکالرز لیکچرز دیتے ہیں۔
حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 133ویں یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں 9 نومبر 2009ء کو مزار اقبال پر حاضری دی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 نومبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدرات امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں میں "منہاج مصالحتی کونسل" کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ پاکستان میں ناروے کے سفیر مسٹر روبرٹ کھویلے مہمان خصوصی تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر 23 اکتوبر 2009ء کو نماز جمعۃ المبارک کے بعد جامع مسجد جمال، محلہ اسلام نگر میں ایک مسیحی فیملی کے چھ افراد نے اسلام قبول کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ، سابقہ اور موجودہ انتظامیہ کے علاوہ تمام ذیلی فورمز نے بھی بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔
تحريک منہاج القرآن کي مرکزي نظامت بين المذاہب رواداري کے وفد نے ہندو برادري کے مذہبي تہوار ديوالي ميں شرکت کي۔ 17 اکتوبر 2009ء کو لاہور کے شری کرشنا مندر راوی روڈ پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان نے ديوالي کي تقريب ميں منہاج القرآن کے وفد کو خصوصي طور پر مدعو کيا تھا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ابو آدم احمد الشیرازی، سیکرٹری ممبرشپ فرحان الصبح، سینئر رکن محمد اقبال (نیلسن) نے مورخہ 21 اکتوبر بروز بدھ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور وزٹ کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے تو ان کا نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.