سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں موجود تنظیمات نے ہفتہ تقریبات ’’ قائد ڈے‘‘ کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اور اس موقع پر خصوصی محافل اورپروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی، سندھ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس مورخہ 28 فروری 2009ء کو ریجنٹ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا اور کیو ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کیو ٹی وی پر براہ راست خطاب ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن کراچی اور سندھ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 19 فروری بروز جمعرات کو بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشاں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں ایک نئے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سینٹر ردر گلین کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 21 فروری کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 23 فروری 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں تشریف لائے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور دیگر مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور لاہور کی جملہ تنظیمات کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات مورخہ 22 فروری 2009ء کو ہوئی۔ ملاقات کے لئے امام اعظم امام ابوحنیفہ ہال میں خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل حلقہ درود بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ PP-10 کے ناظم مالیات محمد زاہد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔
جامعۃ الازھر، مصر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کو پروقار انداز میں منایاگیا۔ اس سلسلہ میں جامعۃ الازھر میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیرتعلیم طلبہ نے 19 فروری 2009ء کو سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر "عالمی امن سیمینار" مورخہ 20 فروری 2009ء کو ہالیڈے ہوٹل اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر سید مرتضیٰ فصول نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ تعزیتی وفد میں شیخ الاسلام کے ساتھ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کی عظیم الشان تقریب مورخہ 23 فروری 2009ء کو منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
محبتوں کے پیامبر اور سفیر امن عالم، بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بارگاہ الٰہیہ میں ہدیہ تشکر پیش کرنے کے لیے 19 فروری 2009ء کو ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے تحت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا، جاپان میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران و وابستگان نے شرکت کی۔
برصغیر پاک و ہند کی معروف علمی و ادبی اور روحانی ہستی حضرت پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ کی رحلت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے گولڑہ شریف اسلام آباد جا کر تعزیت کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں وفد مورخہ 20 فروری 2009ء کو پیر سید نصیرالدین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی رہائش گاہ گولڑہ شریف گیا۔ وفد میں سردار منصور خان، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی قائدین بھی شامل تھے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.