سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 18 جنوری کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جنوری 2009ء کو غزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی سفیر جیسر احمد مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری کا دعوتی و تنظیمی دورہ بنگلہ دیش مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو شروع ہوا۔ یہ دورہ بارہ دنوں پر مشتمل تھا۔ آپ نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقہ جات کا وزٹ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں امام عالیمقام، امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کر بلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں ہر سال کی طرح امسال بھی 3 جنوری کو امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد میں ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سے علامہ ظہیر احمد قادری مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے تھے۔
اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ناروے کے صوبے Rogaland ستاونگر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ منہاج القرآن ستاونگر کے امیر تحریک علامہ حافظ عابد کشمیری، منہاج القرآن ستاونگر کے مرکزی رہنما اعجاز ثمراور دیگر اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں مورخہ 2 جنوری 2009ء کو ان کے دورہ فرانس کے اختتام پر الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی موجود نیشنل ایگزیکٹیو کونسل اور سابقہ عہدیداران کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس مورخہ 17 اور 18 جنوری 2009ء کو ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحر یک کے صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف جماعتوں کے عہدیداران اور وابستگان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت ڈائریکٹر منہاج القرآن سارسل قاری طاہر عباس نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں فرغانہ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل اور نوجوانوں سکالر الشیخ محمد رمضان قادری، صدر مسلم لیگ برطانیہ ضیغم خان، مسز عتیق اللہ بٹ، مسز رمضان قادری اور ھیلی فیکس سے بالخصوص مسز حافظہ ناہید شاہد جنرل سیکرٹری ویمن لیگ نے بچوں سمیت شرکت کی۔
اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے تسلسل، عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کے دہرے معیار اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام مورخہ 16 جنوری 2009ء کو لاہور پریس کلب تا اسمبلی ہال احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
موبائل کمپنی zong کی ٹیم مورخہ 14جنوری 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے لئے آئی۔ اس ٹیم میں زونگ کے آر ڈی محمد علی رضا اور محترمہ عظمیٰ کمال شامل تھے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام بچوں کا احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو ہوا۔ یہ مظاہرہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، عالمی اداروں کی جانبداری، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور بڑی طاقتوں کے دوہرے معیار کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر ہوا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی نئی ویب سائٹ www.Mul.edu.pk لانچ کر دی گئی ہے۔ 13 جنوری 2009ء کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب منہاج انٹرنیٹ بیورو کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.