سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں فرغانہ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل اور نوجوانوں سکالر الشیخ محمد رمضان قادری، صدر مسلم لیگ برطانیہ ضیغم خان، مسز عتیق اللہ بٹ، مسز رمضان قادری اور ھیلی فیکس سے بالخصوص مسز حافظہ ناہید شاہد جنرل سیکرٹری ویمن لیگ نے بچوں سمیت شرکت کی۔
اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے تسلسل، عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کے دہرے معیار اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام مورخہ 16 جنوری 2009ء کو لاہور پریس کلب تا اسمبلی ہال احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
موبائل کمپنی zong کی ٹیم مورخہ 14جنوری 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے لئے آئی۔ اس ٹیم میں زونگ کے آر ڈی محمد علی رضا اور محترمہ عظمیٰ کمال شامل تھے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام بچوں کا احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو ہوا۔ یہ مظاہرہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، عالمی اداروں کی جانبداری، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور بڑی طاقتوں کے دوہرے معیار کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر ہوا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی نئی ویب سائٹ www.Mul.edu.pk لانچ کر دی گئی ہے۔ 13 جنوری 2009ء کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب منہاج انٹرنیٹ بیورو کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چوہدری محمود علی نے گزشتہ دنوں اردن کے سفیر ڈاکٹر صالح رضا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں اردنی سفیر کے دفتر میں ہوئی۔
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس 17 جنوری بروز ہفتہ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہو گا جس میں منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدور و سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔
کالج آف شریعہ کی بزم منہاج اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ یہ ورکشاپ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی فکری، تحقیقی، تحریری و تربیتی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے 11 جنوری کو سماء ٹی وی کے براہ راست پروگرام "بجلی کا بحران اور اس کا حل" میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 11 جنوری 2009ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
مورخہ 7 جنوری کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا پروگرام ایک ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام آریزو شہر میں جامع مسجد منہاج القرآن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس مجلس میں صدر مجلس شوریٰ MQI اٹلی محمد علی بھاگت، مرکزی تنظیم کے صدر منشاد احمد گوندل اور نائب صدر حاجی اعجاز احمد اور ناظم سمیع اللہ وڑائچ اور سابق ناظم جاوید اقبال کے علاوہ نصیب احمد، نصیر احمد (کومو) اور امتیاز احمد (کارپی)نے شرکت کی۔
یکم جنوری 2009ء کو صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی محمد علی بھاگت اور سابقہ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی جاوید اقبال نے منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کی عہدیداران کے ہمراہ آریزو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام نئے سال 2009ء کو خوش آمدید کہنے اور ملکی و قومی اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے شب التجاء 31 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں محفل نعت و تقریری مقابلہ مورخہ 30 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام ہونے والے اس پروگرام کی صدرات منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.