سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام مورخہ 29 دسمبر 2008ء کو ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک پیر خلیل الرحمان چشتی، امیر پنجاب احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب وسیم ہمایوں بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 24 دسمبر کو قائد اعظم (رح) کے یوم ولادت کے حوالے سے قومی سیمینار ’’قائد اعظم کا پاکستان (عدم تکمیل کے اسباب)‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ سیمینار کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کی جبکہ ڈاکٹر فرید پراچہ مہمان خصوصی تھے۔
انٹرنیشنل گوسپل مشن کے ڈائریکٹر پادری ڈاکٹر مرقس فدا کی دعوت پر کرسمس کے پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سہ رکنی وفد پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم حلقہ درود میاں عبدالقادر قادری اور میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گجرات میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے بعد ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کے 24 شہروں میں فری ایمبولینس سروس فراہم کر رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود اور امیر پنجاب احمد نواز انجم، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، میاں مقصود احمد، شیخ ارشد، چوہدری محمد یعقوب، میاں منور حسین ڈوگر، الحارج رائے اعجاز احمد خان اور چوہدری سرور حسین مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور مسلم کرسچئین ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام ہیپی کرسمس کی تقریب 18 دسمبر 2008 ء کو منعقد ہوئی۔ امریکی قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
ایف جی اے بائبل کالج کے پاسٹر مائیک بوٹ کی قیادت میں 7 رکنی مسیحی وفد نے 15 دسمبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس وفد میں مائیکل رامسڈینا، غازا یاکنیزر، جوزف جان بوٹ، مرقس ڈیوس پوسٹر، ڈئینل رفیق اور عرفان شہزاد بھی شامل تھے۔
ولکھا چرچ کی 155ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب مورخہ 13 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ پاسٹر مجید ایبل کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سہ رکنی وفد ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک اور سہیل احمد رضا نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیراہتمام جبری شادی کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ 2 دسمبر کو ریڈ کراس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید کے تینوں دن 6000 ہزار جانور قربان کیے گئے اور ان کا پندرہ ہزار من گوشت غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔ جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے حسب سابق میو، گلاب دیوی، جناح، سروسز اور جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لیے کھانا تقسیم کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ساتھ ’’آغوش‘‘ میں زیر کفالت بچوں نے بھی ملکر ہسپتالوں میں کھانا تقسیم کیا۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 4 دسمبر کو گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد ہوا۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا ہے۔ جس میں اندرون اور بیرون ملک دونوں جگہ سے لوگوں نے حصص جمع کروائے ہیں۔ ان کی ہدایات کے مطابق پہلے دن کی قربانی کر کے گوشت فراہم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے گرد و نواح میں کچی آبادیوں کے غریب لوگوں میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان کو ملوث کرنے، مذموم پراپیگنڈے، دھمکیوں اور دہشت گردی کے خلاف مورخہ 30 نومبر 2008ء کو پاکستان عوامی تحریک نے اسمبلی ہال تا مسجد شہداء استحکام پاکستان مارچ کیا جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام سالانہ چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 7 نومبر 2008ء کو نارووال میں منعقد ہوئی۔ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام کراچی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر بن قاسم میں مورخہ 22 نومبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں مہمان خصوصی حاجی محمد اقبال صاحب امیر تحریک منہاج القرآن کراچی، سید محمدظفر اقبال نائب امیر کراچی، قیصر اقبال قادری نائب امیر کراچی، علامہ عطا محمد فہیم ناظم تربیت کراچی،
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.