سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزمِ منہاج)کے زیراہتمام ضیافتِ میلاد النبی ﷺ کی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قلم سے 8 جلدوں پر مشتمل (Encyclopedia of Hadith Studies) مکمل ہوا ہے جس کی عظیم الشان تقریب رونمائی یکم اکتوبر2023ء ایوانِ اقبال لاہور میں ہورہی ہے۔ تقریبِ رونمائی میں عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
اج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام انسانوں اور جہانوں کے لئے رحمتہ للعالمین بن کر آئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی ہدایت پر ولاتِ تاجدارِ کائنات ﷺ کی خوشی میں 12 روزہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ضیافت میلاد میں خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے پیر حبیب اللّٰہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ کی ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پر وفد کے ہمراہ ملاقات،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی کا راستہ علم و تحقیق کے ذریعے سے روکا جا سکتا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحبتوں کو نیک کریں، کیونکہ آپ کی صحبت آپ کے احوال، کیفیات، میلانات، رجحانات، زاویہ نگاہ، حیثیت اور دل پر وارد کیفیات کو بدل دیتی ہے۔ حضور شیخ الاسلام کا فرمان ہے کہ طبیعت اور مزاج ہمیشہ نصیحت پر غالب رہتی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ربیع الاول کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ربیع الاول حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ولادت کا مہینہ ہے۔ آپ ﷺ کی مبارک ولادت کے صدقے انسانیت کو جہالت اور دائمی غلامی سے نجات ملی۔ انسانیت کو شعور اور عدل و انصاف اور حقوق و فرائض کے پیمانے ملے۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مغلپورہ چوک سے شالا مار چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، مشعل بردار جلوس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، امجد حسین چوہدری، شہباز حسین بھٹی، نور اللہ صدیقی و دیگر قائدین جلوس کے ہمراہ تھے۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین و چیئرمین بورڈ آف گورنرز نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآنِ مجید کا نزول فصیح عربی زبان میں کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غصہ سے بچنے کی ہدایت بھی کی اور طریقے بھی بتائے، انسانی زندگی اور معمولات کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جس میں رہنمائی مہیا نہ کی گئی ہو۔ انھوں نے کہا کہ غصہ اور فرسٹریشن ایک منفی جذبہ ہے جس کی جڑیں مایوسی سے پھوٹتی ہیں۔ فرسٹریشن کا شکار شخص اطمینان سے خالی اور عدمِ تحفظ کی کیفیت سے دوچار رہتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گوشۂ درود میں جامعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد کے طلباء کے لیے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مستقبل کے علماء اور دین کے وارث ہیں، اپنے اخلاق عادات اطوار پر محنت کریں، نماز کی پابندی کریں، اپنی زبان کو شستہ بنائیں، اللہ کی خاطر اس کی محبت کی خاطر لوگوں سے اپنے رویئے درست کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس میں شرکت کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ’’البلاغ المبین‘‘ میں ’’مقامِ دعوت و شروط داعی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا داعی کے لیے با عمل ہونا پہلی شرط ہے، داعی، جس چیز کی دعوت دے رہا ہے اگر وہ خود اس پر عمل نہیں کررہا تو اس سے دعوت بے اثر ہی نہیں ہوتی بلکہ الٹا دین کے لیے مضر ہو جاتی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.