سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام ’’عقیدۂ اسلامیہ (اعتدال اور جدت کا حسین امتزاج)‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اِسلامی عقائد کا حسن اور انفرادیت ہے کہ یہ ہر طرح کے اِفراط و تفریط سے پاک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سابق مرکزی صدر حافظ محمد امین الدین قادری (مرحوم) کی دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تعزیتی ریفرنس (دعائیہ تقریب) کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے قرآن مجید کا انگریزی زبان میں براہِ راست ترجمہ مکمل کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کو مُبارکباد دی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کونسل کو بتایا کہ اگست میں برطانیہ میں تقریبِ رونمائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی یہ خدمتِ قرآن عالم شرق و غرب کے لیے عظیم خدمتِ دین ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے "شکران نعمت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں شکر کا مضمون تواتر اور فصاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء کے لیے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے اکابر اولیاء صالحین جن کی بدولت علم کے نور سے ہماری زندگیوں کو جلا ملتی ہے ان سے کا ادب و احترام کا رشتہ رکھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کے ساتھ منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان وقت کی قدر کریں اور زمانہ طالب علمی کے ہر لمحہ کو حصول علم اور مطالعہ کے لئے وقف کر دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر منعقدہ تقریب تحسین میں شرکت و گفتگو
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیرِاہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور پر کیا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ آئی سی سی کرکٹ ایمپائر علیم ڈار نے منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اور تعلیم و تربیت کو اپنی تحریک کا کلچر بنائیں، 5 سال میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے ہیں، رواں سال 5 ہزار مراکزِ علم قائم کئے جائیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِصدارت مرکزی مجلس شوریٰ (فیڈرل کونسل) کے اجلاس کا تیسرا سیشن منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوسرے سیشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تشریف لانے والے معزز ممبران شوریٰ کو خوش آمدید کہا، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے تمام فورمز، ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور پوزیشنز لینے والے زونز، اضلاع اور تحصیلات کے نام اناؤنس کئے۔ ممبران مجلس شوریٰ نے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمات کو سراہا۔
جلاس کے پہلے سیشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تشریف لانے والے معزز ممبران شوریٰ کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ میں نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور، ڈائریکٹر شعبہ جات اور ممبران مجلس شوریٰ فزیکل اور آن لائن شریک ہیں۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی زیرِصدارت مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کا پہلا سیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں تشریف لانے والے جملہ ممبران کو خوش آمدید کہا اور سالانہ کارکردگی رپورٹ سمیت شہرِ اعتکاف کے شاندار انعقاد پر جملہ تنظیمات و منتظمین کو مُبارکباد پیش کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے امہ کو یکجہتی اور تعلیم و تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے لیے منہاج القرآن نے ملک بھر میں ہزاروں مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.