سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور (23 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی فضیلت و برکت والی ساعتوں کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں باردگر رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق دی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 10 روزہ حلال ایجوکیشن تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت و خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جڑانوالہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیر منعقدہ محفلِ میلاد بعنوان خوشبوئے کائنات ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن و مدرسہ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں مسجد و مدرسہ منہاج القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر جڑانوالہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کے ذریعے مستحقین کو کاروبار کروائیں اور انہیں زکوٰۃ لینے کی بجائے دینے والا بنائیں۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کا بنیادی اسلامی تصور غربت کا خاتمہ ہے مگر غربت کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام ہفت روزہ تقریبات کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ریاست کے لئے ذمہ دار صحافت ضروری ہے۔ فعال ادارے قوم کو مایوسی سے نکالتے ہیں۔ انصاف، تحفظ اور آگے بڑھنے کے مواقع دینے والے نظام کو سوسائٹی کا ہر فرد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 15 مارچ ”یوم انسداد اسلاموفوبیا“ پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اسلام دین امن و سلامتی ہے اس کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کیلئے میثاق مدینہ کی دستاویز کا عمیق فکری مطالعہ ضروری ہے۔ میثاق مدینہ کے ذریعے کرہ ارض کی پہلی ریاست، ریاست مدینہ وجود میں آئی جو مختلف مذاہب کے افراد، مختلف الفکر قبائل پر مشتمل تھی، پیغمبر امن و سلامتی نے میثاق مدینہ کے ذریعے ہر مذہب اور ثقافت کو تحفظ دیا اور جان و مال کی سلامتی کی آئینی ضمانت مہیا کی اور امن بقائے باہمی کے اصول پر ایک عالمگیر سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 19 ویں سالانہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انفرادیت نہیں اجتماعیت کا دین ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو کے اسلامک سنٹر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں آمد پر تمام شرکاء تقریب نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 19 ویں سالانہ 23 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں آمد کے موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تقریب میں شریک معزز مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے انتہائی معتمد ساتھی، تحریک منہاج القرآن کے سابق مرکزی صدر حافظ محمد امین الدین قادری رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 9 مارچ 2023 بروز جمعرات شام 6 بجے جامع مسجد Wبلاک، DHAفیزIII، بلمقابل میکڈونلڈ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کمیونٹی ہال ووپڑتال میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’سیرتِ نبوی کا اصل خاکہ‘‘ کا جرمن زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں منعقدہ سیرتِ نبوی ﷺ کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس پیرس میں شب برات کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات باطن کی اصلاح اور رجوع الیٰ اللہ کی رات ہے۔ اسلامی تعلیمات اخلاقی و روحانی تربیت کردار سازی اور پر امن معاشرہ کی تشکیل کے گرد گھومتی ہیں۔
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ محفلِ شبِ برأت و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آج کی رات اللہ کے حضور مناجات کریں، اپنی آنکھیں نَم کریں اور اللہ رب العزت سے گناہوں کو نہ دہرانے کا عہد کریں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.